کرکٹ سے شہرت کے باعث والدین بچوں کو اکیڈمی بھیج رہے ہیں:محمد رضوان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 th Dec.

کراچی ، 14دسمبر:پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربلے باز محمد رضوان نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستان اور کرکٹ کے درمیان تعلق کاانکشاف کیا۔محمد رضوان نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پشاور میں کرکٹ کھیلنا تھوڑا مشکل ہوتا تھا ،کیونکہ والدین بچوں کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔محمد رضوان نے کہا کہ کرکٹ سے نام بن رہا ہے تو لوگ بچوں کو اکیڈمی بھیج رہے ہیں۔وکٹ کیپر بلے باز نے بتایا کہ میں نے ٹیپ بال سے کرکٹ کا آغاز کیا جو پاکستان میں بہت مقبول ہے، اس سے کھلاڑیوں کا گیم بہتر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے میرے ٹی ٹوئنٹی کریئر میں تبدیلی آئی اور بھارت کیخلاف ورلڈکپ میچ جیتنے کے بعد پاکستان میں بہت پیار ملا۔محمد رضوان نے مزید بتایا کہ اس میچ کے بعد لوگ ہم سے بہت پیار کرتے ہیں، پاکستان میں کچھ بھی خریدنے جاتا ہوں تو لوگ پیسے نہیں لیتے،محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ اچھی دوستی ہے۔