کڑھنی ضمنی انتخاب میں عظیم اتحاد کے امیدوار کی تاریخی جیت ہوگی:

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

 مظفرپور(نمائندہ) : وزیر اعلیٰ نتیش کماربہار کی ترقی کیلئے ہمہ وقت فکرمند ہیں انھوں نے اقلیتوں کی فلاح کیلئے بھی بہت ساری اسکیمیں چلائی ہیں جن کا فائدہ اقلیتوں کو مل رہا ہے مذکورہ باتیں کڑھنی اسمبلی حلقہ میں 5دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے تشہیری مہم کے دوران جدیو اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر اور سنی وقف بورڈ کے دربھنگہ ضلع اوقاف کمیٹی  کے صدر حافظ ابوشحمہ نے کہی انھوں نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ ایک صاف ستھری شبیہ کے انسان ہیں  کڑھنی اسمبلی حلقہ کی عوام عظیم اتحاد کے امیدوار  منوج کشواہا کو کثیر ووٹوں سے جیت دلا کر یہ ثابت کر دے گی۔ بتادیں کہ جدیو اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر حافظ ابوشحمہ پارٹی کارکنان کے ساتھ کڑھنی اسمبلی حلقہ کے دریا پور کافین پنچایت کا دورہ کر لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کر رہے تھے۔انھوں نے   کنارو گاؤں میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار اپنی تدبیر اور محنت لگن سے  خوشحال بہار کی تعمیر میں مصروف ہیں  بہار میں ترقیاتی کام تیزی سے ہو رہے ہیں اور آپسی بھائی چارہ بہت مضبوط ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار اقلیتوں کے ترقی کے لئے پابند عہد ہیں وزیر اعلیٰ نے  قبرستانوں  کی گھیرا بندی کرائی ہے وہیں مدارس کے ترقی کے لئے عمارتوں کی تعمیر کرائی جارہی ہے، 2459 مدارس کو منظوری دی گئی ہے
اقلیتوں کے روز گار کے لئے انھیں قرض مہیا کرایا جارہا ہے
صوبہ کے ہر ضلع میں اقلیتی رہائش اسکول قائم کیا  جارہا ہے وہیں
اقلیتوں کے مفاد میں ملٹی پرپس ہال کی تعمیراتی کام جنگی سطح پر ہورہی ہے اس طرح کی بہت ساری اسکیمیں اقلیتوں کے مفاد میں چلائی جارہی ہیں
حافظ محمد ابو شحمہ نے کہا کہ کڑھنی اسمبلی حلقہ کے  اقلیتی طبقہ لوگ عظیم اتحاد  کے امیدوار منوج کشواہا کے حق میں گول بند ہو کر انھیں کامیاب کرکے وزیر اعلیٰ  نتیش کمار کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کا من بنائے ہوئے ہیں اقلیتی طبقہ کے لوگ کسی کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں یقیناً مجلس کے لوگوں کا ارادہ غلط ہے اسکا پتہ لوگوں کو چل چکا ہے اسلئے اس کو منہ کی کھانی پڑیگی ۔ اس موقع پر پارٹی کے لیڈرجناب اعجاز احمد جناب معراج احمد گڈو جناب مظہر الاسلام کنارو پنچایت کے اہم شخصیات میں محمد مستقیم عبدالرشید محمد وکیل محمد مشتاق محمد ال حسن محمد ولی اللہ کنارو گاؤں کے مسجد کے امام خطیب جناب مولانا نظیر الدین محمد نور عالم محمد جنید محمد مہتاب محمد محسن محمد پھول حسن،خورشید عالم،محمد طاہر،محمد قیس،محبوب عالم،مرتضی عالم،محمد صابر،محمد صدیق،محمد شاہد،افتاب عالم،احسان رضوی،سمیت  سیکڑوں لوگ موجود رہے