کڑی محنت اور سچی لگن کے بغیر حصول علم ناممکن:- ڈاکٹر قمر شعبان ندوی۔

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Dec.

 ارریہ :-  ( مشتاق احمد صدیقی ) حصول علم کے لئے ذکاوت وذہانت، شوق ورغبت، کے ساتھ ساتھ گھروبار کاچھوڑنا، استاذ کی لمبی معیت، شفقت اور محبت ضروری ہے۔ یہ باتیں بنارس ہندو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر قمر شعبان ندوی نے “جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ” مدھوبنی پرتاب گنج سپول بہار کے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہیں، آپ نے مزید  کہاکہ  کسی بھی چیز کو پانے کے لئے آپ کے اندر جنون پیدا ہوگا توکامیابی یقیناً قدم چومے گی، گویا ہرمشکل کاحل دیوانگی ہے،جب تک آپ اپنی توانائی، قوت اور جسمانی استراحت صرف نہیں کریں گے علم کا حصول ناممکن ہے۔ جب انسان راتوں کو جاگتا ہے اور اپنا محور حصولِ علم کو بناتا ہے تو ممکن ہے کہ کچھ حاصل ہوجائے۔ اس موقع پرمولانا منظور نعمانی مہتمم دارالعلوم پورنیہ نے کہا کہ محنت سے ہی انسان نمونہ اور بے مثال بنتا ہے ،بے تاج بادشاہ بننے کے لئےکڑی محنت شرط ہے، فکر اور کاوش بلند رکھئے!، آپ نے خصوصاً طلباءسے کہاکہ آپ بانی جامعہ حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر محفوظ الرحمن عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کے خوابوں کی تعبیر ہیں اور آپ ہی ان کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرسکتے ہیں ہے۔ آج جامعۃ القاسم کی معیاری تعلیم وعمدہ تربیت کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ان کے  مشن کو آپ طلباء اور یہاں کی تدریسی ٹیم سمیت دیگر بہی خواہوں نے جاری وساری رکھا ہے، جو بہتر اور تابناک مستقبل کی علامت ہے جبکہ مفتی محمد انصار قاسمی صدر المدرسین جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ نے مہمانانِ عظام کو تمام شعبہ جات کا تعارف اور سرگرمیوں سے واقف کرایا۔ مولانا انوار الحق ندوی استاد جامعہ خلفاء راشدین پورنیہ نے کہا کہ آج جامعۃ القاسم آکر دلی خوشی ہوئی ،مولانا حمید الدین مظاہری اور مفتی عقیل انور مظاہری نے جامعہ کی مطبوعات مفتی وڈاکٹر محفوظ الرحمن کی کی تصنیفات اور ماہنامہ “معارف قاسم جدید” کا خصوصی شمارہ مہمانوں کی خدمت میں علمی سوغات کے طور پر پیش کیا۔ اس موقع پر شاہ جہاں شاد، قاری ذاکر حسین نعمانی ،مفتی نبی حسن مظاہری، قاری محمد نعمان جامعی، ،مولانا محمد فیاض قاسمی اور ڈی ایس پبلک اسکول پپرا کے استاذ ابوالفضل قاسمی  وغیرہ موجود تھے۔