کینرا بینک کی جانب سے درج فہرست ذات کے ہونہار بچوں کے درمیان چیک تقسیم

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)  اپ گریڈیڈ سیکنڈری اسکول، بنولی میں منعقدہ میگھا کیمپ میں بدھ کے روز درج فہرست ذات کے طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی جسمیں کینرا بینک دربھنگہ برانچ دہلی موڈ کے زیر اہتمام پروگرام میں 5ویں سے 10ویں جماعت کے بچوں میں چیک تقسیم کیا گیا ۔چیک پانے والوں میں خوشی کماری، بیوٹی کماری، کرشنا کماری، رادھا کماری، اوشا کماری، مسکان کماری کا نام قابلِ ذکر ہے۔کینرا بینک کی جانب سے سماجی فکر کے کام میں وقتاً فوقتاً میگھا کیمپ کا انعقاد ایک کامیاب اور بامعنی کوشش ہے۔اس موقع پر کینرا بینک کے ڈویژنل منیجر سومین رائے، مارکیٹنگ مینیجر سنتوش ٹھاکر، برانچ مینیجر پربھاکر کمار نے کہا کہ صارفین کو باقاعدہ خدمات فراہم کرنے کے علاوہ سوشل کاموں کے لئے بینک فکرمندی کے ساتھ کوشاں ہے۔ہم طلباء کو مالی تعاون فراہم کرکے روشن مستقبل کی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔اس موقع پر اسکول کے ٹیچر سوجیت کمار رائے، نظیر حسین، روپ سی لتا، نکیتا اگروال، متھلیش کمار، شیو کمار، سرویش کمار اور دیگر موجود تھے۔