گورنر نے ڈاکٹر راجندر پرساد کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

رانچی، 03 دسمبر : جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس نے ہفتہ کو راج بھون میں ملک کے پہلے صدرجمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔