ہماچل پردیش کے نو منتخب ممبران کو چندی گڑھ منتقل کیاجائے گا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

نئی دہلی،8دسمبر:کانگریس نے کہا کہ وہ ہماچل پردیش میں نو منتخب ممبران کو چندی گڑھ منتقل کرے گا۔ اور بی جے پی کی طرف سے ممبروں کو ورغلانے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے یہ ضروری قدم ہے ۔ مسٹر راجیو شکلا جو ہماچل پردیش کے پارٹی کے مبصر رہے نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ ریاست میں ان کی پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔ ریاست کا وزیراعظم وہی ہوگا جس کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان کرے گا۔ اور اس کے لئے ممبران کی رائے لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نیا وزیراعلیٰ محترمہ پرتبھا سنگھ ،سکھویندر سکھو اور مکیش اگنی ہوتری میں سے ایک ہوگا۔ بی جے پی ممبران کوخریدنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چندی گڑھ کے بعد ممبروں کو راجستھان یا چھتیس گڑھ لیا جائے گا۔ مسٹر شکلا نے کہا کہ نئے منتخب ممبروں کی میٹنگ جلد ہی بلائی جائے گی۔ یہ شملہ میں منعقد ہوگی یاچندی گڑھ میں۔ پارٹی کے دو اور مبصر بھوپیندر ہڈا اور چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل شملہ پہنچ گئے ہیںتاکہ وہ ممبران کے ساتھ رابطہ میں رہیںگے۔ کانگریس نے 78سیٹوں میں سے اب تک 39پر جیت حاصل کی۔جبکہ بی جے پی نے 26سیٹیں حاصل کی۔اس دوران نو منتخب ممبران پارٹی رہنماپرتبھا سنگھ کے گھر پہنچ گئے ہیں تاکہ انہیںکانگریس کی جیت پر مبارکبادی دے سکیں۔ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ نے ریاست میں بی جے پی کی شکست مان لی ہے۔ وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنا استعفیٰ گورنرکو پیش کریںگے۔ ہماچل پردیش سے کئی آزاد امیدواروں نے بھی انتخابات میں جیت حاصل کی۔