ہندستان کو ’بنگالی شائقین‘کی حمایت نہیں ملتی ، روہت شرما کا حیران کن جواب

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

نئی دہلی، 3 دسمبر : ممکنہ طور پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو دورہ بنگلہ دیش پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی واضح کر دیا کہ مداحوں کے ساتھ ان کا تجربہ بہت تلخ رہا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے حامی انتہائی خوفزدہ کرنے کی فطرت کے حامل ہیں۔ان کی ٹیم کو شاید یہاں وہ حمایت نہیں ملے گی جیسی پوری دنیا میں ملتی ہے۔انڈین ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مداح دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں اور جب ایک صحافی نے اس حوالے سے سوال کیا تو کپتان روہت شرما کا جواب حیرت انگیز تھا۔ایک صحافی نے پوچھاانڈیا کو دنیا کے کونے کونے میں مداحوں کی حمایت حاصل ہے، سوال مکمل ہونے سے پہلے ہی کیپٹن روہت نے صحافی کو روکتے ہوئے کہا ’’نہیں ایسانہیں ہے، یہاں تو نہیں حمایت نہیں ملتی‘‘۔ونڈے سیریز شروع ہونے سے پہلے ایک صحافی نے سوال کیا کہ بنگلہ دیش واحد جگہ ہے جہاں ہندوستانی ٹیم کو میچ میں تماشائیوں کی طرف سے زیادہ پذیرائی نہیں ملتی۔ یہاں کئی ہندوستانی کھلاڑی اس دورے میں پہلی بار کھیلیں گے۔ آپ ان سب کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟روہت نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ دیکھیں ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بیرون ملک لوگوں سے بھرے اسٹیڈیم میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔ یہاں بنگلہ دیش میں میچ دیکھنے والوں کی جو بھیڑ ہوتی ہے، و ہ خائف کرنے والی ہوتی ہے۔ وہ کرکٹ کے زیادہ دیوانے سمجھے جاسکتے ہیں اور وہ اپنی ٹیم کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں،یہ یقینی طور پر ان کی اپنی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہوگا۔کپتان نے کہا کہ ہاں ہماری ٹیم میں بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی بار بنگلہ دیش کا دورہ کر رہے ہیں لیکن اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا۔جب آپ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے دورے کر چکے ہیں، تو آپ لوگوں سے بھرے سٹیڈیم میں کھیلنے کے عادی ہو گئے ہیں۔