یوکرین کے دارالحکومت کیف کے سٹی سینٹر میں دھماکہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 th Dec.

کیف ، 14 دسمبر:۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے سٹی سینٹر میں بدھ کی صبحزور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ حالانکہ دھماکوں کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے تصدیق کی کہ بدھ کی صبح شہر کے مرکز کے شیوچینکیوسکی ضلع میں دھماکے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ دھماکوں سے تقریباً 20 منٹ قبل دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقے میں فضائی حملے کے سائرن بجنے کی وارننگ دی گئی تھی۔ کیف کے علاقے کے گورنر اولیکسی کولیبا نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام کام کر رہا ہے۔ کیف کے میئر وٹالی کلٹسکو نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ ہنگامی خدمات روانہ کر دی گئی ہیں۔ مکمل تفصیلات کا انتظار ہے۔