Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Jan.
ارریہ:- ( مشتاق احمد صدیقی ) پورا ضلع سمیت تمام نو بلاکوں کے باشندگان نے یوم جمہوریہ کی 74ویں سالگرہ بڑے شان و شوکت کے ساتھ منایا اور پورے جوش و خروش کا اظہار کیا۔سخت سردی کے باوجود تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں اور مدرسوں کے طلبہ و طالبات نے علی الصباح پربھات پھیریاں نکال کر اپنی حب الوطنی کا ثبوت پیش کیااور بچوں کے شگاف فلک نعروں سے سے پورا ضلع ہیڈکوارٹر اور بلاک ہیڈکوارٹرز گونج اٹھا۔
اسکولی اور مدرسوں کے بچوں اور بچیوں کے شگاف فلک نعروں اور انہیں ترنگا کپڑوں میں ملبوس دیکھنے کے لئے لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکل پڑے اور ان بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کیں۔ضلع کا مرکزی اور مخصوص پروگرام سبھاش اسٹیڈیم میں ہوا، جہاں ضلع مجسٹریٹ عنایت خان اور پولس کپتان اشوک کمار سنگھ نے مشترکہ طورپر کھلی جیپسی میں کھڑے ہوکر “پولس جوانوں”، “ایس ایس بی جوانوں”، “این سی سی” اور اسکاوٹ اینڈ گائیڈ کے پریڈوں کا معائنہ کیا اور ان کی سلامی لیں پھر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ محترمہ عنایت خان نے ہزاروں لوگوں کی تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے درمیان قومی پرچم ترنگا لہرایا اور ان کے ساتھ تمام اعلیٰ فسران اور لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے اسٹیڈیم نےجھنڈے کو سلامی دیں اورخوبصورت اور مسحور کن آوازوں میں راشٹریہ گان جن گن من۔۔۔۔۔۔ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ محترمہ عنایت خان نے اسٹیڈیم میں موجود جم غفیر کو خطاب کیا۔ محترمہ عنایت خان نے اپنے خطاب کاآغاز مجاہدین آزادی کی خراج عقیدت سے کیا اور اسٹیڈیم میں موجود مرد وخواتین سمیت باشندگان ضلع کو 74ویں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کیں اور آپ نے کہاکہ آج ہی کے دن 1950ء کو آئین ہند نافذ العمل میں آیا اور ہمارا ملک بھارت دنیا کاسب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور پھر آپ نے مختلف منصوبوں کاتذکرہ کرتی ہوئی ان منصوبوں کا فائدہ مستفدین تک پہنچانے کی باتیں بتاتے ہوئی بولیں کہ مدرسہ کے فوقانیہ اور مولوی میں فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونے والے طلبہ اور طالبات کو بالترتیب دس اور پندرہ ہزار تک کی رقم دی جاچکی ہیں اسی طرح آپ نے ارریہ گلگلیا ریلوے لائن میں تیزی سے چل رہے کاموں کا بھی ذکر کیا اور ضلع کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے باشندگان ضلع سے تعاؤن کی اپیل بھی کیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے خطاب کے بعد مختلف اسکولوں اور مختلف سرکاری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جھانکیا پیش کی گئیں، جو مختلف موضوعات پر مبنی تھیں، تمام جاذب نظر اور سبق آموز جھانکیا دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود لوگ عش عش کرنے لگے اور اپنی تالیوں کو نہیں روک سکے اور اپنی تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے فنکاروں کی خوب خوب حوصلہ افزائی کیں۔ پھر پربھات پھیری سمیت پریڈوں، اور جھانکیوں میں بہترین مظاہرہ کرکے پوزیشن حاصل کرنے والے تعلیمی اداروں اور مختلف محکموں کے رزلٹ کا اعلان کیا گیا اور اعلان کے معا بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان کے مابین ضلع مجسٹریٹ محترمہ عنایت خان، پولس کپتان اشوک کمار سنگھ کے ہاتھوں توصیفی اسناد سمیت مومنٹو دیئے گئے۔ پربھات پھیری میں فرسٹ پوزیشن + ٹو بالیکا ہائی اسکول ارریہ، سکنڈ پوزیشن ضلع کا واحد اقلیتی تعلیمی ادارہ “آزاد اکیڈمی ارریہ” اور تھرڈ پوزیشن+ٹو ہائی اسکول ارریہ نے حاصل کیا جبکہ تشجیعی انعام (کنسولیشن پرائز) مثالی مڈل اسکول ککڑوا کو دیا گیا، غیرسرکاری پریڈ میں پہلا مقام این سی سی آزاد اکیڈمی، دوسرا مقام مثالی مڈل اسکول ککڑوا (طالبات گروپ) اور تیسرا مقام آدرش مڈل اسکول ارریہ بازار نے حاصل کیا جبکہ تشجیعی انعام ( کنسولیشن پرائز ) مثالی مڈل اسکول ککڑوا کو دیا گیا اور پولس پریڈ میں ایس ایس بی جوان ارریہ، ضلع خواتین پولس ارریہ اور ضلع پولس(مرد) ارریہ نے بالترتیب فرسٹ، سکنڈ اور تھرڈ پوزیشن بنانے میں کامیاب رہے اسی طرح جھانکی میں “روڈ سیفٹی زندگی سیفٹی” عنوان پر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفس کو پہلا، “شراب بندی سے خوشحال پریوار” عنوان پر سنٹرل پرہیبیشن اینڈ ایکسائز آفس کو دوسرا اور “سوچھتا ابھیان” عنوان پر ڈی آر ڈی اے آنگن باڑی کوتیسرا انعام دیا گیا جبکہ “بچپن کی شادی” عنوان پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کو تشجیعی انعام (کنسولیشن پرائز) ملا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سبھاش اسٹیڈیم میں منعقدہ یومِ جمہوریہ کی تقریب کی حسن نظامت کے فرائض کو مثالی مڈل اسکول جوکی ہاٹ کے ماسٹر مشیر مرتضیٰ اور اپگریڈ مڈل اسکول بھگوان پور کے ماسٹر نرسنگھ ناتھ منڈل نے اردو اور ہندی میں باری باری سے انجام دیا۔ اس موقع پر ضلع کی سرکردہ شخصیات سمیت ڈی ڈی سی شری منوج کمار، سول ایس ڈی او سیلیش چندر دیواکر، ایجوکیشنل آفیسر شری اشوک کمار، ڈی ایس پی شری پشکر کمار و دیگر ضلع کے اعلیٰ افسران کیساتھ ساتھ سیاسی رہنماؤں میں ضلع پریشد چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم، نومنتخب نگرپریشد چیئرمین وجےکمار مشراوغیرہ موجود تھے۔ دوسری طرف تمام سرکاری دفاتر میں ان کے افسران نے جبکہ ضلع پریشد کیمپس میں چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے اور نگر پریشد آفس میں نومنتخب چیئرمین وجے کمار مشرا نے ترنگا لہرایا۔