Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

اللو ارجن اسٹارر ’پشپا‘ اب بھی روس میںمچا رہی ہے دھوم ، جو 774 اسکرینوں پرہوئی ریلیز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Jan.

ممبئی،02جنوری(ایم ملک)پشپا: دی رائز، اپنی ریلیز کے ایک سال بعد بھی، نہ صرف ملک میں بلکہ اب بیرون ملک بھی معیارات قائم کر رہی ہے ۔ اللو ارجن اسٹارر تاریخی بلاک بسٹر گزشتہ ماہ روس میں ریلیز ہوئی اور اس نے پہلے ہی 1.02 کروڑ روپے کمائی کرچکی ہے۔ 8 دسمبر کو روس میں ریلیز ہونے والی فلم 774 اسکرینز پر کامیابی سے چل رہی ہے ، ریلیز کے تیسرے ہفتے میں ہونے کے باوجود، پشپا: دی رائز اب تک روس میں ریلیز ہونے والی پسندیدہ ہندوستانی فلموں میں سے ایک ہے ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس زبان میں ڈب ہونے والی ہندوستانی فلموں کا اب تک سب سے زیادہ کلیکشن وار کا ہے جس نے 1.7 کروڑ کمائے ۔ تاہم، پشپا: دی رائز کے موجودہ رجحانات کو دیکھتے ہوئے ، یہ فلم ان نمبروں کو پیچھے چھوڑ کر اب تک کی سب سے کامیاب روسی ڈب شدہ ہندوستانی فلم بن جائے گی۔اللو ارجن اسٹارر نے 8 دسمبر کو اپنی عظیم الشان روسی زبان میں ریلیز دیکھی ہے اور ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ میں سامعین کو مسحور کرنے کے بعد، ملک میں طوفان برپا کر دیا ہے ۔ روس میں ریلیز ہونے والی چند ہندوستانی فلموں میں سے ایک اور پہلے ہی آن لائن اثر پیدا کر چکی ہے ، یہ فلم اب لوگوں کو محظوظ کر رہی ہے اور اللو ارجن کی مقبولیت کو نئی سطحوں پر لے جا رہی ہے ۔فلم کو روسی شائقین کی جانب سے پرتپاک پذیرائی ملی اور یہ تعداد اس بات کی گواہی ہے کہ کس طرح یہ فلم اب تک کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور کامیاب روسی ڈب شدہ ہندوستانی فلموں میں سے ایک بن کر ابھری ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper