Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

الیکشن کمیشن کے ارکان کو دھمکانے کی پاداش میں فواد چودھری گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Jan.

اسلام آباد،25جنوری:اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کو بدھ کی صبح لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کی مدعیت میں منگل کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مذکورہ مقدمے پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس لاہور میں راہداری ریمانڈ حاصل کر کے فواد چوہدری کو اسلام آباد منتقل کرے گی۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رہنما پی ٹی آئی زمان پارک میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر کارکنان کے ہمراہ زمان پارک میں موجود تھے اور وہاں سے گھر واپسی کے موقع پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا۔فرخ حبیب کے مطابق پولیس اہلکاروں نے فواد چوہدری کے ڈرائیور سے گاڑی کی چابی بھی چھین لی جس کے بعد ٹھوکر نیاز بیگ کے راستے فواد چوہدری کو شہر سے باہر لے جایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کی جانب سے درج مقدمے میں فواد چوہدری کے ایک حالیہ بیان کو وجہ بنایا گیا ہے۔فواد چوہدری نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر زیادتیوں کا سلسلہ جاری رہا تو انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا ” الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی سی ہوگئی ہے اور جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے میں غداری کی دفعہ 124اے بھی شامل ہے جس کی سزا عمر قید ہے۔

About the author

Taasir Newspaper