Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

امریکا نے حزب اللہ سے وابستہ افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عایدکردیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Jan.

واشنگٹن،25جنوری:امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی حمایت یافتہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو مبیّنہ طورپررقوم مہیّا کرنے کے الزام میں تین افراد اور ان سے وابستہ اداروں پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔امریکاکی نئی پابندیوں کی زد میں آنے والے ایک حسن مقلد نے حزب اللہ کو لبنان کے معاشی بحران کا فائدہ اٹھانے اور اس کو مہمیز دینے میں اہم کردارادا کیا ہے۔مقلدپرالزام ہے کہ انھوں نے حزب اللہ کے ایک اعلیٰ مالیاتی عہدہ دارمحمد قیصر کے ساتھ مالیاتی معاملات کیے تھے۔ان میں روس کے ساتھ کاروباری معاہدے بھی شامل ہیں۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مالی ماہر اور ماہر معاشیات کی حیثیت سے مقلدکی کوششوں کے باوجودوہ درحقیقت ایک موقع پرست تاجر ہیں جو حزب اللہ کی دہشت گرد تنظیم کی مالی مدد کرنے اوریہاں تک کہ ہتھیاروں کے حصول میں اس کی مدد کرنے کے لیے لبنان کی مظلوم آبادی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔محکمہ خزانہ کے انڈرسیکریٹری برائے دہشت گردی برائن نیلسن نے کہاکہ چونکہ بدعنوانی معاشی ترقی اورافراد کی اپنے اہل خانہ کی کفالت کی صلاحیت کو کمزورکرتی ہے،امریکاان لوگوں کا احتساب کرنے کے لیے پْرعزم ہے جو ذاتی فائدے کے لیے اپنے مراعات یافتہ عہدوں کا استحصال کرتے اور فائدہ اٹھاتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ’’آج، محکمہ خزانہ ایک بدعنوان منی ایکس چینجرکے خلاف کارروائی کررہا ہے، جس کی مالیاتی انجینئرنگ لبنانی عوام اورمعیشت کی قیمت پر حزب اللہ اوراس کے مفادات کی فعال طور پر حمایت کرتی اور اس کے قابل بناتی ہے‘‘۔

About the author

Taasir Newspaper