Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

امریکہ: 6 سالہ بچے نے سکول میں ٹیچر کو گولی ماردی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Jan.

واشنگٹن،7جنوری:امریکہ میں ایک 6 سال کے بچے نے اپنے سکول میں فائرنگ کرکے ٹیچر کو زخمی کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ نیوپورٹ نیوز، ورجینیا کے ایک ایلیمنٹری سکول میں جمعہ کے روز ایک چھ سالہ لڑکے نے ٹیچر کو زخمی کر دیا۔پولیس چیف سٹیو ڈریو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹیچر کی عمر 30 سال ہے۔ ہسپتال میں ٹیچر کی حالت میں قدرے بہتری آئی تاہم اب بھی اس کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے واضح نہیں کیا کہ ایک 6 سال کے بچے نے پستول کیسے حاصل کرلی۔ پولیس نے کہا کہ سکول میں اگلی قطار میں موجود ایک کمرے میں جھگڑا ہوا اور گولی چلا دی گئی۔ڈریو نے کہا کہ یہ کوئی حادثاتی فائرنگ نہیں تھی، میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ آتشیں اسلحہ کہاں سے آیا بچے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے میں کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔اسی پریس کانفرنس میں سکول کے پرنسپل جارج پارکر نے سکولوں میں آتشیں اسلحے کو روکنے میں اساتذہ کی نااہلی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا میں اس واقعہ پر حیران اور مایوس ہوں۔ انہوں نے کہا ک تمام سکول میٹل ڈیٹیکٹر سے لیس ہیں، لیکن جمعہ کو ریچنک پرائمری سکول میں انہیں آن نہیں کیا گیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper