Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بھارت سے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ کو بڑا نقصان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Md.Arshad 23 st Jan.

 

نئی دہلی،22 جنوری (ہ س )۔ہفتہ کو رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست سے نیوزی لینڈ کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا اور وہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن کھو بیٹھا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم اب نمبر ون بن گئی ہے۔دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹاپ پوزیشن پر تھی۔ اس کے 115 نمبر تھے۔ انگلینڈ کی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹریلیا 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستانی ٹیم 111 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر تھی۔ دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کی جیت کے بعد اعداد و شمارمیں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔ نیوزی لینڈ دوسری پوزیشن پر کھسک گیا ہے جبکہ بھارت کو ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ ہندوستانی ٹیم نے ہفتہ کو نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 179 گیندیں باقی رہتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 34.3 اوور میں 108 رن پر آل آئوٹ ہوگئی۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف 20.1 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے منگل کو اندور میں کھیلا جائے گا۔ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے میچ کے بعد کہا، ‘مجھے لگتا ہے کہ گیند بازوں نے پچھلے پانچ میچوں میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ آپ ان سے جو کچھ مانگیں وہ بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کر کے دیتے ہیں۔ یہ خاص طور پر ہندوستان میں کیا گیا۔ آپ ہندوستان سے باہر اس طرح کی کارکردگی کی توقع کر سکتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا، ‘کل رات جب ہم یہاں ٹریننگ کر رہے تھے تو گیند حرکت کر رہی تھی۔ پچ پر اچھا بائونس تھا۔ اسی لیے ہم ایسا چیلنج چاہتے تھے۔ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم 250 رن بنا لیتی تو میچ بہت مشکل ہو سکتا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper