Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

بابر کیخلاف جھوٹی خبر پر واویلا، آسٹریلوی چینل بھی پروپیگنڈہ کا شکار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Jan.

اسلام آباد ،19جنوری : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف فیک نیوز کو بنیاد بنا کر واویلا جاری ہے۔ج سے آسٹریلوی کرکٹ چینل بھی شکار ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعتراض کے بعدآسٹریلوی چینل کو خبر ہٹانی پڑ گئی۔سوشل میڈیا پر فیک نیوز تیزی سے پھیلتی ہیں۔ لوگ متاثر ہوں یانہ ہوں، لیکن واویلا ضرور مچ جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا کنگ کپتان بابر اعظم کے ساتھ۔کپتان کی مبینہ آڈیو، ویڈیو لیک ہونے اور بے بنیاد پیغامات کو اچھالنے کا معاملہ سامنے آ گیا۔ سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس سے ایک ہی وقت میں اس ایشو کو اچھالا گیا اور ان میں سے کچھ اکاؤنٹس رپورٹ کرنے کے بعد بند بھی ہو گئے لیکن مبینہ آڈیو ویڈیو اور جعلی پیغامات پھیل گئے۔رپورٹس میں بے بنیاد اور جعلی پیغامات کے حوالے سے لکھا گیا کہ بابر کے ساتھی کرکٹر کی دوست کے ساتھ ہونے والی باتیں سامنے آگئی ہیں۔پروپیگنڈے کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے بھی اس کو رپورٹ کیا، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر آسٹریلوی ٹی وی سے باضابطہ احتجاج کیا اور کہا کہ میڈیا پارٹنر ہونے کے ناطے بابر اعظم پر لگے بے بنیاد الزامات کو نظر انداز کیا جا سکتا تھا۔پی سی بی کا کہنا تھا کہ ان بے بنیاد الزامات کو بابر نے جواب دینے کے قابل بھی نہیں سمجھا، لیکن ایک معانی خیز ٹوئٹ ضرور کی تھی۔بابر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ان کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی مہم کا حصہ ہے۔

About the author

Taasir Newspaper