Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

بال ٹھاکرے کے یوم پیدائش پرشیوسینکوں سے اْدھو ٹھاکرے کا خطاب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Jan.

ممبئی، 23?جنوری : آج پیر23 جنوری کو شیو سینا کے بانی بال ٹھاکرے کے97ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ایک طرف جہاں اْدھو ٹھاکرے نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرنے کافیصلہ کیا ہے تو وہیں دوسری طرف شندے گروپ بھی سرگرم ہے۔ اس نے بالاصاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیر کو ودھان سبھا میں ان کے پوٹریٹ کی نقاب کشائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نقاب کشائی کی تقریب میں پروگرام میں اْدھو ٹھاکرے کو مدعو کیاگیاہے۔ شیو سینا کے سینئر لیڈر اور ترجمان سنجے راوت نے اتوار کو بتایا کہ ادھو ٹھاکرے پیر کی شام باندرہ میں واقع شان مکھا نند ہال میں شیو سینکوں سے خطاب اور ان کی رہنمائی کریں گے۔ انہوںنے بتایا کہ بال ٹھاکرے کی سالگرہ کے موقع پر طے شدہ پروگراموں کاآ غاز گیٹ وے آف انڈیا پر نصب ان کے مجسمہ کے سامنے خراج عقیدت پیش کر نے کے ساتھ ہوگا۔ اْدھروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے بال ٹھاکرے کا پوٹریٹ ممبئی کے ودھان بھون میں بھی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جینتی کے موقع پر ہی اس تصویر کی نقاب کشائی وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کے نائب دیویندر فرنویس کریں گے۔ یہ تصویر ریاستی اسمبلی کے مرکزی ہال میں لگائی جائے گی۔ اس موقع پر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر بھی موجود ہوں گے۔ یاد رہے کہ ممبئی کے ودھان بھون کے اسمبلی ہال میں بال ٹھاکرے کی تصویر نصب کی تجویز گزشتہ اسمبلی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور کی گئی تھی۔23 جنوری1926ء کو پونے میں پیدا ہونے والے بال ٹھاکرے کی سیاسی وراثت پر اْدھو ٹھاکرے کے ساتھ ہی شندے گروپ بھی دعویٰ کررہاہے۔

About the author

Taasir Newspaper