Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

برطانیہ 600 بریمسٹون میزائل یوکرین کو بھیجے گا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Jan.

لندن،20جنوری:جمعرات کو برطانوی وزیر دفاع نے ایسٹونیا میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو روس سے لڑنے میں مدد کے لیے اضافی 600 بریمسٹون میزائل بھیجے گا۔بین والیس نے تاپا کے اسٹونین فوجی اڈے پر اپنے کئی یورپی ہم منصبوں کے ساتھ عطیہ دہندگان کی ملاقات کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں فوجی مدد کے طور بریمسٹون میزائل فراہم کرے گا۔بین والیس نے کہا کہ “آج میں کہہ سکتا ہوں کہ ہم جنگی محاذ پر اضافی 600 بریمسٹون میزائل بھی بھیجیں گیجو یوکرین کو میدان جنگ میں کنٹرول کرنے میں مدد کرنے کے لیے اہم ہے۔”لندن نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ یوکرین کو جنگی ٹینک بھیجے گا، جو اس سلسلے میں کیف کی درخواست پر پورا اترنے والا پہلا ملک ہوگا۔والیس اور اس کے اسٹونین ہم منصب ہنو پیفکور نے ڈونرزکانفرنس کی پہل کی۔جرمنی کے رامسٹین فوجی اڈے پر امریکا کی طرف سے بلائے گئے پچاس ممالک کے اجلاس کے دوران جمعہ کو یوکرین کے لیے فوجی مدد کے بارے میں بات چیت جاری رہی۔یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔والیس نے جمعرات کو مزید کہا کہ “ہم آج یہاں ہیں اور ہم کل رامسٹین میں ہوں گے تاکہ (روسی) صدر ولادیمیر پوتین کو یہ بات واضح طور پر سمجھائی جائے کہ ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔اگر صدر پوتین شرط لگا رہے ہیں کہ ہم اس سال تھک جائیں گیتو وہ غلطی پر ہیں۔ ہم اس سال، اگلے سال اوراس سے اگلے سال کے لیے منصوبے بنائیں گے۔ ہم طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔نیزوالیس نے روس سے یوکرین سیفوجیں نکالنے اور جنگ بندی کرکے تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

About the author

Taasir Newspaper