Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Jan.
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 19 جنوری 2023 کو بھارتیہ جنتا پارٹی سہسرام کے وفد نے توہین رام چرتر مانس کو لیکر بہار کے وزیر تعلیم ڈاکٹر چندر شیکھر کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں انکے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی شیڈول کاسٹ فرنٹ کے ضلع صدر رامائن پاسوان کے ذریعہ عدالت میں مقدمہ درج کرایا ہے پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ وزیر تعلیم چندر شیکھر یہ جانتے ہوئے کہ ہندوستان میں ہندوؤں کی اکثریت رام چریتر مانس پر بے پناہ عقیدہ رکھتی ہے، یہ کتاب بھگوان رام اور انکی زندگی کی تفصیلات فراہم کرتی ہے ۔ کسی بھی فرد، معاشرے یا برادری کے بھگوان،خدا کے عقیدے پر تبصرہ کرنے سے معاشرے میں مذہبی عداوت پھیل جاتی ہے ۔ چندر شیکھر ایک سیاسی پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے سرگرم رکن ہیں اور فی الحال وزیر تعلیم کے عہدے پر فائز ہیں، جسکی وجہ سے ان کی طرف سے کسی بھی پلیٹ فارم سے کہی گئی بات کا سماج اور سماج کے نوجوانوں اور طلباء پر بہت اثر پڑا ہے ۔ وزیر تعلیم کے اس بیان نے اپنے سیاسی فائدے کے لئے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہندو مذہب کی کتاب رام چرتر مانس کی نہ صرف کھلم کھلا توہین کی ہے بلکہ سماج کو تقسیم کرنے اور کروڑوں ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا جرم بھی کیا ہے ۔ مختلف طبقات کے درمیان دشمنی، انتشار اور مذہبی دشمنی کو فروغ دینا، بھگوان رام وقار کی علامت ہیں جسکو لیکر رامائن پاسوان نے وزیر تعلیم ڈاکٹر چندر شیکھر کے خلاف عدالت میں رپورٹ پیش کی ہے ۔ اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری وجئے سنگھ، ٹاؤن صدر ڈاکٹر شیو ناتھ چودھری (نشاد)، منا شرما، ڈاکٹر سچن، سندیپ سونی، پنکج مہتو، سنی چندرونشی، سنی چورسیہ، گیتا پانڈے، منٹو پاسوان، ایڈوکیٹ بھانو پرتاپ سنگھ، ایڈوکیٹ لڈو سنگھ، ثقلین اور دیگر موجود تھے۔ سدھیر چندراونشی سمیت بی جے پی کارکنان موجود تھے ۔