Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ضلع نوادہ کی پیش رفت سے اردو زبان کے اسکولوں کا کالم تعطیل نامہ میں شامل کیاگیا: مہجورالقادری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Jan.

نوادہ محمد سُلطان اختر:پرائمری ایجوکیشن ڈائریکٹر جناب روی پرکاش   کے ذریعہ جاری کیاگیا تعطیل نامہ 2023 میں   ابتدائی  اردو اسکولوں کا کالم   اور  ہفتہ واری چھٹی جمعہ کو شامل نہیں کئے جانے پر پوری ریاست میں ایک اضطرابی کیفیت دیکھی جارہی ہے جب کہ اس سے پہلے  سرکاری ابتدائی اسکولوں کا تعطیل نامہ  اردو اور ہندی تنظیموں کے ذمہ داران سے صلاح و مشورہ کرکے ضلع تعلیمی افسر کے دفتر سے تیار کرکے  جاری  کیا جاتا تھا مگر اس بار اس کے برعکس بہار سرکار کے پرائمری ایجوکیشن ڈائریکٹر نے  براہ راست  پٹنہ ہی سے 2023 کا تعطیل نامہ جاری کرکے بے اطمینانی کی کیفیت پیدا کردی جس کے نتیجے میں کئی اضلاع میں اب تک اس سال کا تعطیل نامہ منظر عام پر نہیں آیا  اور کچھ ضلعوں نے پرائمری ایجوکیشن ڈائریکٹر کا ہی تعطیل نامہ ہو بہو لاگو کردیا جس سے اُردو داں حلقے میں بے چینی پائی جارہی ہے اور چند اضلاع ایسے بھی ہیں جہاں ضلع تعلیمی افسر نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے تعطیل نامہ میں اردو زبان کے اسکولوں کا کالم اور ہفتہ واری جمعہ کی چھٹی کوشامل کردیا   مذکورہ بالا بیان مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری صدر بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ضلع نوادہ نے دیا ہے مولانا موصوف نے آگے کہا کہ نوادہ ضلع اکائی کے جنرل سیکریٹری  علی امام نے بھی اس سلسلے میں کافی محنت کی ہے  نیز مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری کی قیادت میں دو مرتبہ نوادہ ڈی ای او اور ڈی پی او صاحبان سے ملاقات کرکے اپنی مانگ کو سنجیدگی کے ساتھ رکھا اور تعطیل نامہ 2023 میں اُردو زبان کے اسکولوں کا کالم اور جمعہ کی تعطیل کو اندراج کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اللہ کا شکر ہے کہ اس بابت نوادہ ضلع کے اردو/مسلم اساتذہ کو کامیابی ملی اور ترمیم شدہ تعطیل نامہ 2023 شائع کردیا گیا اس تحریک کو کامیاب بنانے والوں میں  علی امام،ابوسعید،شوکت علی انجم،فاروق،صلاح الدین،حاجی فیاض اصغر، شاہد اقبال،شکیل اختر،عبدالرحیم،محمد جسیم الدین،امان  اللہ، شمشادعالم،مقصودعالم،مجاہدالاسلام،محمد عرفان ،انتخاب عالم،عابدرضوان،صغیرخان،شہزادعالم ، مظفر صبا،ماہتاب منا،آصف پرویز،عبدالجلیل،شمس الدین انصاری،مختارجلیل،مفتی عنایت اللہ،محمد اسلام الدین،افضال غزنوی،مسرت پروین،بی بی مسرت،بشری فاطمہ،شفیق الرحمن،اکرام الدین،تقی امام،عارف پرویز،ناظم الدین ،نوشادعالم ،فاروق اعظم کے علاوہ کئی بلاکوں کے اردواساتذہ اور معلمات  کے نام قابلِ ذکر ہیں مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری نے ضلع اکائی نوادہ کے تمام مسلم اساتذہ و معلمات کو اس کامیابی پر صمیم قلب کے ساتھ مبارک باد  پیش کیا ہے اور کہا کہ آئندہ بھی اپنی صفوں میں  آپسی اتحاد بنائے رکھیں  تاکہ بوقت ضرورت ہم  مخالف حالات کا مقابلہ بآسانی کرسکیں۔

About the author

Taasir Newspaper