Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

بہار میں فرقہ پرستی کرنے والوں کے لئیکوئی جگہ نہیں :تیجسوی یادو

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Jan.

پٹنہ، 21 جنوری:بہار کینائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ بہار میں فرقہ پرستی کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کے روز پارٹی کے ریاستی دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ تیجسوی نے یہ بیان غلام رسول بلیاوی کے حوالے سے دیا، جس میں انہوں نے شہروں کو کربلا بنانے کی بات کی تھی۔
ہفتہ کے روز پارٹی کے ریاستی دفتر پہنچے تیجسوی سے جے ڈی یو لیڈر غلام رسول بلیاوی کے متنازعہ بیان کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس بارے میں ا?پ کی کیا رائے ہے؟ جس کے بعد تیجسوی نے کہا کہ بہار میں فرقہ پرستی کرنیو الوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ حالانکہ تیجسوی نے اس کے بعد پوچھے گئے کسی اور سوال کا جواب نہیں دیا اور وہاں سے چلے گئے۔
واضح ہو کہ جے ڈی یو کے سینئرلیڈر اور سابق ایم ایل سی غلام رسول بلیاوی نے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ ایک پروگرام کے دوران سابق بی جے پی رہنما نوپور شرما کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہوں نے اپنے آقا (پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کی شان کو گستاخی کی تو وہ “شہروں کو کربلا بنا دیں گے‘‘۔ جس کے بعد بہار کی سیاست میں بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ متنازعہ بیان کو لے کر گزشتہ کچھ عرصے سے بہار کی سیاست کافی گرم ہے۔ اس سے قبل ریاستی وزیر تعلیم پروفیسر شیکھر نے رام چریت مانس کے حوالے سے اپنا متنازعہ بیان دیا تھا۔ اس کے چند روز بعد غلام رسول بلیاوی نے اپنا متنازع بیان دیا جس کے بعد تمام جماعتیں ایک دوسرے پر سیاسی حملے کرنے میں مصروف ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper