Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

بیلگام کے سودتی میں ٹمپو کی درخت سے ٹکر، چھ ہلاک، کئی زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Jan.

بیلگام،05 جنوری: سودتی یلما دیوی کی زیارت کے لیے جانے کے دوران المناک سڑک حادثے میں دو لڑکیوں سمیت چھ لوگ ہلاک ہوگئے، جب ایک گڈس ٹمپو جس پر یہ لوگ سوار تھے، برگد کے درخت سے ٹکرا گئی۔حادثہ درمیانی رات کو بیلگاوی ضلع کے رام درگا تعلقہ کے چنچنور قصبہ میں وٹھل رکمنی مندر کے قریب پیش آیا۔پتہ چلا ہے کہ یہ سبھی لوگ سودتی مندر میں دیوی کے درشن کرنے جارہے تھے، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص نے ہسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ دیا۔مرنے والوں کی شناخت رامدرگا تعلقہ کے ہلاکنڈہ گاؤں کے رہائشی ہنموا میگاڈی (25)، دیپا (31)، سویتا (12)، سپریتا (11)، ماروتی (43) اور اندروا (24) کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں گوکاک اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی کاٹاکولہ پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور ضروری کاروائیاں انجام دی۔

About the author

Taasir Newspaper