Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Jan.
ٹھاکرگنج،کشن گنج (محمد محیط حسن رضا)
قومی ووٹر ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شری کانت شاستری نے حلقہ میں بہترین کام کرنے والے بی ایل او کو توصیفی سند دے کر اعزاز سے نوازا۔ ٹاؤن ہال کشن گنج کے احاطے میں منعقدہ پروگرام میں سبھی کو ووٹر کا حلف دلایا گیا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے آئین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا کہ کمیشن کی تشکیل 25 جنوری 1950 کو ہوئی تھی۔ اس لیے کمیشن کی جانب سے سال 2011 سے 25 جنوری کو قومی ووٹر ڈے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے انتخابی حلقہ میں شاندار کام کرنے والے محمد ناہید رضا، 53 ٹھاکر گنج ودھان سبھا پولنگ اسٹیشن نمبر 205، مڈل اسکول بھوگڈابر کو پولنگ اسٹیشن سطح کے اہلکار کے طور پر بہترین کام کرنے پر توصیفی سند سے نوازا گیا۔ اس موقعے پر ضلعی سطح کے کئ افسران موجود تھے۔