Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

جوکووچ کو ویکسین نہ لینے کی پاداش میں پھر ٹورنامنٹ سے روک دیا گیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Jan.

نیویارک ،6جنوری :سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو ایک بار پھر کوویڈ ویکسی نیشن کے معاملے پر ٹینس ٹورنامنٹس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ نواک جوکووچ انڈیانا ویلس اور میامی میں ماسٹرز 1000 ایونٹس نہیں کھیل سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے غیرملکیوں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں توسیع کردی ہے۔رپورٹس کے مطابق نواک جوکووچ نے ویکسی نیشن نہیں کروائی ہے ،جبکہ امریکہ میں ویکسی نیشن کا تصدیق نامہ لازمی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں 10 اپریل تک غیر ملکیوں کے لیے ویکسی نیشن لگوانے کا ثبوت دینا لازمی ہے۔واضح رہے کہ ٹینس ایونٹس 6 اور 20 مارچ کو شروع ہوں گے اور نواک جوکووچ مسلسل دوسرے برس ایونٹس مس کریں گے۔گزشتہ برس نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں بھی ویکسین نہ لگوانے پر حصہ نہیں لینے دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ انہیں آسٹریلیا میں ایئرپورٹ پر ہی روکے رکھا گیا تھا۔نواک جوکووچ پابندی اٹھائے جانے کے بعد اب آسٹریلیا میں موجود ہیں اور وہ رواں مہینے آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper