Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

دوما میں آبادی پر کیمیائی حملے میں شامی حکومت ملوث تھی: اوپی سی ڈبلیو

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Jan.

دمشق،28جنوری:کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم نے کل جمعہ کو ایک رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ اس کے تفتیش کاروں نے “مناسب جواز” کے ساتھ یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ 2018ء میں شام میں دوما کے مقام پر کلورین گیس سے حملے کے پیچھے شامی حکومت کا ہاتھ تھا، جس میں 43 افراد ہلاک ہوئے تھے۔تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “اس بات پر یقین کرنے کے لیے معقول بنیادیں موجود ہیں کہ” شامی فضائیہ کے کم از کم ایک “Mi-8/17” ہیلی کاپٹر نے دوما شہر پر زہریلی گیس کے دو بیرل بم گرائے تھے۔ اس وقت یہ علاقہ شامی اپوزیشن کے کنٹرول میں تھا۔تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ شامی فضائیہ کے ایک یونٹ میں چار افراد اس کارورائی کے ذمہ دار تھے، لیکن ان کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔تنظیم نے کہا کہ یہ نتائج تقریباً 70 حیاتیاتی اور ماحولیاتی نمونوں کے تکنیکی تجزیے، سیٹلائٹ کی تصاویر، 66 گواہوں کے انٹرویوز اور بیلسٹک میزائلوں اور گولہ بارود کے ٹیسٹ پر مبنی ہیں۔مارچ 2019 میں تنظیم کی طرف سے کی گئی سابقہ تحقیقات میں پہلے ہی یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ دوما میں کیمیائی حملہ ہوا تھا، لیکن ان تحقیقات میں شامی رجیم پر الزام عاید نہیں کیا گیا تھا۔دمشق اور اس کے اتحادی ماسکو نے کہا تھا کہ یہ حملہ امدادی کارکنوں نے امریکا کے حکم پرکیا تھا، جس نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر کچھ دن بعد شام میں فضائی حملے شروع کیے تھے۔دوما کے معاملے نے اس وقت تنازع کو جنم دیا جب سابق ملازمین کی طرف سے خفیہ دستاویزات کے لیک ہونے کے بعد 2018 کے حملے پر کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کے سابقہ نتائج پر سوال اٹھایا گیا۔تاہم تنظیم نے کہا تھا کہ اس کے تفتیش کاروں نے “ممکنہ منظرناموں کی ایک حد کا مطالعہ کیا” اور اس نتیجے پر پہنچے کہ “شام کی عرب فضائیہ نے یہ حملہ 7 اپریل 2018 کو دوما میں کیا”۔’او پی سی ڈبلیو‘ کے ڈائریکٹر جنرل فرنینڈو ایریاس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’دوما میں اور کہیں بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ناقابل قبول اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اب دنیا حقائق جان چکی ہے۔ بین الاقوامی برادری کو عمل کرنا چاہیے۔ٹیم نے حملے کے بارے میں کئی روسی حمایت یافتہ نظریات کی چھان بین کی لیکن وہ ثابت نہیں کر سکے۔ ان تھیوریوں میں سے ایک یہ ہے کہ کلورین گیس کے سلنڈر اور لاشیں اپوزیشن فورسز نے جائے وقوعہ پرچھوڑ دی تھیں اور یہ زہریلی گیس قریبی گودام سے آئی تھی جسے اپوزیشن فورسز استعمال کرتے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper