Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

دھند کے باعث طیارہ مندر سے ٹکرایا، پائلٹ ہلاک، ٹرینی زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Jan.

بھوپال،6جنوری: مدھیہ پردیش کے ریوا میں دیر رات گئے ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں ایک تربیت کے لئے استعمال کیا جانے والا طیارہ مندر کی چوٹی سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں موجود سینئر پائلٹ ویمل کمار اور ٹرینی پائلٹ سونو یادو کے شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کو علاج کے لئے سنجے گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سینئر پائلٹ ویمل کمار نے دم توڑ دیا۔رپورٹ کے مطابق طیارہ پلٹن ٹریننگ کمپنی کا تھا اور حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 11:30 بجے پائلٹ کیپٹن ویمل کمار ٹرینی سونو یادو کو تربیت دے رہے تھے۔ طیارے نے جیسے ہی ٹیک آف کیا، وہ عمری گاؤں کے قریب بنے مندر کی چوٹی سے ٹکرا گیا۔ لوگوں کو زوردار دھماکہ کی آواز سنائی دی اور طیارے کا ملبہ چاروں طرف بکھر گیا۔ریوا کے ایس نونیت بھسین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کے مندر سے ٹکرانے سے پیش آنے والے حادثہ میں ایک پائلٹ کی موت ہو گئی، جبکہ دوسرے کا علاج چل رہا ہے۔ ہلاک ہونے والے پائلٹ کیپٹن ویمل کمار کی عمر 54 سال تھی اور وہ بہار کے شہر پٹنہ کے رہائشی تھے۔

About the author

Taasir Newspaper