Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

دہلی میں ٹھنڈ نے توڑا 9 سال کا ریکاڈ،درجہ حرارت 1.5 تک گرا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Jan.

نئی دہلی،7جنوری: دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ سیزن کا سب سے سرد دن رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی راجدھانی میں سردی سے راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔ پہاڑوں پر مسلسل برف باری کا اثر میدانی علاقوں میں صاف نظر آرہا ہے۔ دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمال مغربی ہندوستان میں سردی کی لہر جاری ہے۔ دہلی میں سردی مسلسل نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ہفتے کی صبح جب لوگ گھروں سے نکلے تو ہڈیوں کو جما دینے ولای سردی محسوس کی گئی۔ ٹائمز ناؤ نوبھارت کے مطابق دہلی میں سردی نے آج 2014 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہفتہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کم نظر آیا اور کئی مقامات پر لوگ الاؤ جلا کر سردی سے خود کو بچاتے نظر آئے۔قبل ازین، صفدرجنگ آبزرویٹری، دہلی کے اہم موسمیاتی اسٹیشن نے جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت چار ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا تھا، جوکہ کئی پہاڑی شہروں ڈلہوزی (8.7 ڈگری سیلسیس)، دھرم شالا (5.4 ڈگری سیلسیس)، شملہ (6.2 ڈگری سیلسیس)، دہرادون (4.4 ڈگری سیلسیس)، مسوری (6.4 ڈگری سیلسیس) اور نینی تال (6.5 ڈگری سیلسیس) سے بھی کم تھا۔حکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی دارالحکومت میں سردی سے راحت ملنے کی امید نہیں ہے اور ریاستوں میں اگلے 4-5 دنوں تک ایسے ہی حالات برقرار رہیں گے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق پنجاب سے لے کر بہار، ہریانہ، دہلی اور اتر پردیش تک کئی علاقوں میں گھنی دھند چھائی رہے گی۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے تلنگانہ، آندھرا پردیش اور انڈمان و نکوبار جزائر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش میں بھی بھاری برفباری متوقع ہے۔واضح رہے کہ میدانی علاقوں میں سردی کی لہر کا اعلان اس وقت کیا جاتا ہے جب کم سے کم درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے یا معمول سے 4.5 ڈگری کم ہو جائے۔ دوسری طرف، شدید سردی کی لہر کا اعلان اس وقت کیا جاتا ہے جب کم از کم درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے یا معمول سے 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو۔ راجدھانی دہلی میں مسلسل 4 دنوں سے پارہ 3 ڈگری تک گر رہا ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر کے لیے اورنج الرٹ کا اعلان کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper