Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

روم میں اسرائیلی خاتون سیاح کو چاقو سے زخمی کر دیا گیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan

روم،3جنوری:اٹلی میں ایک اسرائیلی خاتون سیاح پر اتوار چاقو سے حملہ کر دیا گیا۔ حملہ گذشتہ روز اس وقت کیا گیا جب سیاح روم میں سنٹرل ٹرمنی کے نام سے مشہور سٹیشن پر خود کار ٹکٹ مشین پر پہنچی۔ وہ تل ابیب واپس جانے کیلئے ٹرین کی ٹکٹ خرید رہی تھی کہ اس پر حملہ کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سیاح کی عمر 24 سال تھی۔ اس نے اپنے کندھوں پر سرخ رنگ کا بیگ اٹھایا ہوا تھا۔ اس کے سر پر سیاہ ٹوپی تھی۔ اس نے نیلے رنگ کا نائیلون بیگ پہن پکڑ رکھا تھا۔ اتنے میں کسی نامعلوم نے اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملہ آور نے پیچھے سے ہاتھ سے اس کی گردن کے گرد حلقہ بنایا اور اس کے پیٹ کے اوپر اور کمر کی ایک جانب چاقو گھونپ دیا اور فرار ہو گیا۔فوری طور پر ایک ایمبولینس پہنچی اور اسے کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون سیاح کے جگر اور پھیپھڑوں میں ہلکی سی چوٹ کی وجہ سے اس کی حالت قدرے نازک ہے تاہم لیکن معاملہ زیادہ سنگین نہیں اور حالت خطرے سے باہر ہے۔رپورٹ کے مطابق اٹلی میں یہ اطلاع ملی ہے کہ پولیس عینی شاہدین کی گواہی کے علاوہ سٹیشن کے اندرونی نگرانی والے کیمرے کے ذریعہ بھی معاملہ کی تفتیش میں مصروف ہے۔ویڈیو کے مطابق خاتون سیاح نے حملہ کرنے والے پر پلٹ کر ضرب لگائی اور جس قدر ممکن ہوا اس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم اس دوران حملہ آور نے اس پر چاقو کا تیسرا وار کر دیا لیکن وہ تیزی سے اپنی جگہ سے ہٹ کر تیسرے وار سے محفوظ رہی۔ اس نے درد کی وجہ سے اپنا ہاتھ اپنے پیٹ پر رکھ لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ اٹلی میں آنے والے کسی تارک وطن کا حملہ تھا یا مسلح ڈکیتی کی کوشش تھی یا کسی جنونی کی حرکت تھی۔ تاہم اس حوالے سے اسرائیلی سرکاری حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper