Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th Jan.
نئی دہلی ، 16جنوری:آسٹریلیا کیخلاف 4 ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن جیسے کھلاڑیوں کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ تقریباً 4 ماہ بعد واپسی کر رہے ہیں۔بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے رویندر جڈیجہ کو بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ تاہم رویندرجڈیجہ ٹیسٹ سیریز میں کھیلیں گے یا نہیں اس کا انحصار ان کی فٹنس پر ہوگا۔اگر رویندر جڈیجہ بارڈر-گواسکر سیریز کے آغاز سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیتے ہیں تو وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے لیکن اگر وہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر پاتے ہیں تو ان کی واپسی کا انتظار طویل ہو سکتا ہے۔ اس دوران رویندر جڈیجہ نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ لکھا ہے۔ اس تصویر میں ہندوستانی آل راؤنڈر ٹیسٹ جرسی میں نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ’’ میںمس کر رہا ہوں، لیکن جلد ہی‘‘، تاہم ان کی یہ سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ شائقین مسلسل تبصرے کر کے اپنی رائے دے رہے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ رویندر جڈیجہ تقریباً 4 ماہ سے ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے ایشیا کپ 2022 میں اپنا آخری میچ 31 اگست کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلا۔ جبکہ آخری بار ٹیم انڈیا جولائی کے مہینے میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ جرسی میں نظر آئی تھی۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ اس کے علاوہ رویندر جڈیجہ انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں نہیں کھیل سکے تھے۔ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔