Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Jan.
سہرسہ،19جنوری(سالک کوثر امام)سلکھوا بازار میں غیر قانونی طریقے سے قبضہ کیے گئے سرکاری زمین کو آج ریلوے انتظامیہ اور مقامی سرکل انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سےخالی کرایا گیا،واضح رہےکہ گزشتہ ماہ اسسٹنٹ ڈویژنل انجینئر سمستی پور نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوپریہ اسٹیشن پر ڈپٹی مجسٹریٹ اضافی سپیشل فورس کے ساتھ ایل سی گیٹ 11 ڈی کے قریب ریلوے اراضی سے تجاوزات ختم کر امن و امان برقرار رکھیں ،بتادیں کہ دن بھر چھوٹی چھوٹی دکانوں کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے پیش نظرصبح 10 بجے سے شام 16 بجے تک لگنے والی دکانوں کو ہٹانے کیلیے اور کوپریا اسٹیشن پر ایل سی گیٹ-آئی آئی سی کے قریب واقع ریلوے اراضی سے تجاوزات کو آزاد کرانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے۔ سلکھوا کے ریونیو آفیسر گوپال کمار ،سرکل آفیسر سلکھوا شیام کشور یادو اور پولیس افسران کے طور پر ایس ایچ او سلکھوا کو زمہ داری دی گئی تھی۔مجسٹریٹ متعلقہ افسران اور پولیس افسر نے آج مقررہ تاریخ پر باہمی تال میل قائم کر کوپریہ اسٹیشن کے ریلوے علاقے میں واقع ریلوے اراضی اور ایل سی گیٹ -11سی کے قریب ریلوے کی اراضی سے تجاوزات کو آزاد کرایا۔