Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

زینتھ سنٹرل اسکول میں یوم جمہوریہ اور سرسوتی پوجا جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Jan.

سمستی پور، 27 جنوری، ( فیروز عالم ) سمستی پور ضلع کے چکنور روڈ، دھرم پور، واقع زینتھ سنٹرل اسکول میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 74 واں یوم جمہوریہ  بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اس دوران سکول کے ڈائریکٹر مظہر عالم نے ترنگا جھنڈا لہرایا اور پرچم کو سلامی دی پرچم کشائی کے بعد اسکولی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال ہندوستان اپنا 74 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے اس دن ہم ان تمام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کے لیے جدوجہد کی، اپنی جانیں قربان کیں اور تب ہی کامیابی ملی انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو بھی یاد کرتے ہے جنہوں نے آئین بنایا، انہیں آئین بنانے میں 2 سال، 11 ماہ اور 18 دن لگے ڈائریکٹر نے کہا کہ اس دن یعنی 26 جنوری 1950 کو آئین نافذ ہوا، تب سے ہم یوم جمہوریہ کو قومی تہوار کے طور پر مناتے رہے ہیں اور آئندہ بھی مناتے رہیں گے اس موقع پر سکول کے طلباء نے قومی ترانہ پڑھا جسے اہل علاقہ نے بے حد سراہا، اس موقع پر وارڈ کونسلر شوہر احسان الحق چونیں، اظہر عالم، عادل خان، نوشاد خان، ڈاکٹر اشتیاق عالم منچون، شمس تبریز اور دیگر بھی موجود تھے توفیق، ونے کمار، عظمیٰ عفیفہ، مہر نگار، آیوش کمار، انوراگ کمار، سونو کمار وغیرہ موجود تھے

About the author

Taasir Newspaper