Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کے خانگی تشدد کا شکارہونے کا دعویٰ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Jan.

سڈنی ،20جنوری :آسٹریلیا کے صحافی پیٹر فورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق کپتان مائیکل کلارک گھریلو تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرل فرینڈ جیڈ یاربرو نے مائیکل کلارک کو تھپڑ دے مارا۔ویڈیو میں مائیکل کلارک کو خاتون دوست کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق پارک میں ہونے والے جھگڑے میں مائیکل کلارک کی دوسری قریبی دوست اور دیگر افراد مداخلت بھی کرتے ہیں کہ اسی دوران جیڈ یاربرو انہیں تھپڑ مار دیتی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کوئنزلینڈ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس جھگڑے سے متعلق آسٹریلوی رپورٹر کا کہنا ہے کہ مجھے لوگوں نے بتایا کہ معاملہ کچھ بھی ہو یہ جسمانی تشدد کا معاملہ ہے۔آسٹریلوی رپورٹر کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کا معاملہ بڑا سنگین ہے اور پولیس اس معاملہ کو سنجیدہ لے رہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 10 جنوری کو ہونے والے واقعے کے حوالے سے تاحال کسی کو چارج نہیں کیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper