Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

سابق ریلوے افسر کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ، کروڑوں کی نقدی اور جائیداد کے کاغذات برآمد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Jan.

نئی دہلی ،17جنوری : سی بی آئی نے غیر متناسب اثاثہ جات کے معاملے میں ہندوستانی ریلوے کے 89 بیچ کے ریٹائرڈ افسر پرمود کمار جینا کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ سی بی آئی نے چھاپے میں بھونیشور سے 1.57 کروڑ روپے، 17 کلو زیورات (8 کروڑ روپے) برآمد کیے ہیں۔ اس کے ساتھ کئی جائیدادوں کے کاغذات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پرمود کمار جینا ایسٹ کوسٹ ریلوے کے چیف آپریشن مینیجر تھے۔سی بی آئی ذرائع کے مطابق پرمود نے 1,92,21,405 روپے کے اثاثے بنائے جو ان کی آمدنی سے 59.09 فیصد زیادہ ہے۔ 3 جنوری کو پرمود کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 2005 میں ان کے اثاثے 4,54,412 تھے جن میں بینک بیلنس اور پلاٹ شامل تھے۔ جینا نے 1987 میں ریلوے میں شمولیت اختیار کی۔ سی بی آئی کے مطابق یہ جائیداد یکم جنوری 2005 سے 31 مارچ 2020 تک غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی۔ بھونیشور میں سی بی آئی کے چھاپے ابھی بھی جاری ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper