Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

سرفراز خان نے سلیکٹرز کوآئینہ دکھا دیا،کیا سلیکٹرز متأثرہوسکیں گے؟

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Jan.

نئی دہلی، 17جنوری:بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اگلے ماہ سے چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گاوسکر ٹرافی کھیلی جائے گی۔ اس ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس بار سب کو توقع تھی کہ سرفراز خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ حالانکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار بلے بازی کے بعد بھی انہیں سلیکٹ نہیں کیا گیا۔اب منتخب نہ ہونے کے بعد سرفراز خان نے ایک بار پھر اپنے بلے سے دھواں دار بلے بازی کی ہے۔ سرفراز نے آج دہلی کیخلاف رنجی ٹرافی میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ اس اننگز سے انہوں نے بی سی سی آئی اور سلیکشن کمیٹی کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ اس میچ میں سرفراز ایسے وقت بیٹنگ کے لیے آئے جب ممبئی کی اننگز ڈگمگا رہی تھی۔ انہوں نے یہاں اپنی پختگی کا مظاہرہ کیا اور شاندار سنچری اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔پچھلے پانچ فرسٹ کلاس میچوں میں سرفراز خان کی یہ تیسری سنچری ہے۔سرفراز خان اب تک 37 فرسٹ کلاس میچوں کی 53 اننگز میں 3400 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔ یہاں ان کی بیٹنگ اوسط 82.86 رہی ہے۔ اس دوران انہوں نے مجموعی طور پر 13 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ وہ ایک بار ٹرپل سنچری بھی بنا چکے ہیں۔ حالانکہ اتنی شاندار کارکردگی کے بعد بھی سرفراز خان کو ٹیم انڈیا اسکواڈ میں جگہ نہیں ملی ہے۔ سرفراز فرسٹ کلاس کرکٹ میں مسلسل بلے بازی کر رہے ہیں۔ ان کے نہ منتخب ہونے سے ماہرین کرکٹ سمیت تمام شائقین حیران ہیں۔ اب یہ وقت ہی بتائے گا کہ کیا سرفراز خان ماضی کے وسیم جعفر بن سکتے ہیں ، یا پھر انہیں بھی ٹیم انڈیا میں ملنی کی توقع ہے۔

About the author

Taasir Newspaper