Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

سرفراز خان ہمارے رڈار پر،لیکن بہترین ٹیم کا انتخاب ہماری ترجیح: سری دھرن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Jan.

نئی دہلی ، 27جنوری : ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔ آج اس سیریز کا پہلا میچ رانچی میں کھیلا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ٹیم انڈیا آسٹریلیا کیخلاف 4 ٹیسٹ میچوں کی بارڈر گواسکر ٹرافی کھیلے گی۔ اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 فروری سے ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ بارڈر گواسکر ٹرافی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل سے قبل ہندوستان کے لیے آخری سیریز ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم یہ سیریز جیت کر عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے ارادے سے اترے گی۔اس کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ جولائی میں کھیلا جائے گا۔دریں اثناء سری دھرن شرتھ نے ممبئی کے بلے باز سرفراز خان کے متعلق ہندوستانی ٹیم میں منتخب کئے جانے کے تناظر میں بیان دیا ہے۔ خیال رہے کہ سریدھرن شرتھ بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی کے پانچ ممبران میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز خان ہمارے ریڈار پر ضرور ہیں تاہم بہترین ٹیم کا انتخاب ہماری ترجیح ہے۔ ٹیم سلیکشن کے دوران توازن کا خیال رکھنا ہوگا، یہی ہماری ترجیح ہے۔ غور طلب بات ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر سیریز کے لیے سرفراز خان کے نہ منتخب ہونے پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے، لیکن اب سریدھرن شرتھ نے اس پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔وہیں رویندر جڈیجہ کی آسٹریلیا کیخلاف بارڈر گواسکر سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ہندوستانی آل راؤنڈر تقریباً 4 ماہ بعد ٹیم انڈیا کی جرسی میں نظر آئیں گے۔ تاہم سرفراز خان کو اس ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ جبکہ سرفراز خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین بلے بازی کا نمونہ پیش کیا ہے ،ٹیم میں منتخب نہ کئے جانے سے کرکٹ ماہرین بھی حیران ہیں۔خیال کیا جا رہا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف بارڈر-گواسکر سیریز کے لیے سرفراز خان کو ٹیم میں منتخب کیا جا سکتا ہے، لیکن سلیکٹرز نے اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔ جس کے بعد ٹیم سلیکشن پر کئی سوالات اٹھے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper