Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

سعودی دارالحکومت الریاض میں مشہورشخصیات کا جوائے ایوارڈزکی یادگارتقریب میں اکٹھا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Jan.

ریاض،23جنوری:عرب اور بین الاقوامی فنکار، ہدایت کار، ایتھلیٹس اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہفتے کی رات سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں جوائے ایوارڈز کی تقریب میں جمع ہوئے۔ یہ خطے میں ایوارڈز کی تقسیم کی بڑی تقریبات میں سے ایک تھی۔جوائے ایوارڈز کا انعقاد بلیوارڈ الریاض سٹی کے بکر الشیدی تھیٹرمیں کیا گیا جہاں دنیا کے طول وعرض سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مقبول چہرے اکٹھے ہوئے تھے۔تقریب میں میڈیا کی شخصیت جارجینا روڈریگیز، امریکی کولمبیا کی اداکارہ صوفیہ ورگارا، لبنانی گلوکارہ نینسی اجرم، تْونس کی اداکارہ ہند صبری، مصری اداکارہ یسریٰ، امریکی اداکار مل گبسن، ہالی ووڈ کے ہدایت کار مائیکل بے اور مراکش کے فٹ بال کھلاڑی اشرف حکیمی ان ستاروں میں شامل تھے جو الریاض میں ایک رات کے لیے جمع ہوئے۔مراکشی فٹ بال کھلاڑی اشرف حکیمی کو بہترین مرد ایتھلیٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ان کے ساتھ ان کی والدہ بھی تقریب میں شریک ہوئی ہیں۔انعامات کی اس تقریب میں مشہورشخصیات کے درمیان کئی زمروں میں مقابلہ تھا۔ان میں بہترین فلم، بہترین خاتون اداکارہ اور ایک ٹی وی سیریز اور فلم میں بہترین مرد اداکار، بہترین خاتون ایتھلیٹ اور بہترین مرد ایتھلیٹ شامل تھے۔

About the author

Taasir Newspaper