Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

سعودی عرب میں نومولود بچّوں پرحملہ کرنے والی خاتون ڈاکٹرکوپانچ سال قید کی سزا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th Jan.

ریاض،24جنوری:سعودی عرب میں 11 نوزائیدہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے جرم میں ایک ہیلتھ پریکٹیشنر کو پانچ سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ خاتون پریکٹیشنر نوزائیدہ نرسری ڈپارٹمنٹ میں کام کرتی تھی۔نگرانی کے کیمروں میں اسے ایک نوزائیدہ بچّے پرتشدد کرتے ہوئے دیکھاگیا تھا اور اس کے بعد اس خاتون ڈاکٹرپر فردجرم عاید کی گئی تھی۔استغاثہ کا کہنا تھا کہ ‘ڈاکٹر کوتین بار نوزائیدہ بچوں کے چہرے پر حملہ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔اس نے جان بوجھ کرنوزائیدہ بچوں کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا اور اس طرح اپنی ذمہ داریوں اور سرکاری فرائض کی خلاف ورزی کی تھی۔اس کے بعد تحقیقات سے پتاچلا کہ ڈاکٹر نے دوسرے بچوں کے ساتھ بھی اسی طرح کی حرکتوں کودْہرایا تھا اوراس نے اپنے فرائض کے دوران میں بچوں پرتشدد کا اعادہ کیا تھا۔ان الزامات کے منظرعام پر آنے کے بعد خاتون ڈاکٹرکومتعلقہ عدالتی حکام کے حوالے کیا گیا۔انھوں نے ابتدائی فیصلے میں اسے جرمانے کی ادائی کے علاوہ پانچ سال قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف اس امید میں اپیل کی گئی تھی کہ انھیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔اس میں مزیدکہا گیا ہے کہ پریکٹیشنر نے اعتماد کومجروح کیااورنوزائیدہ بچّوں کی دیکھ بھال کے دوران میں اپنی ملازمت کا غلط استعمال کیا۔خاتون ڈاکٹر نے نومولودبچوں کی حفاظت کرنا تھی لیکن اس کے بجائے الٹاان سے ناروا سلوک کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

About the author

Taasir Newspaper