Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

سعودی عرب کا نیوم شہری منصوبہ بندی میں انقلاب برپاکرے گا:وزیرمملکت امورخارجہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Jan.

ریاض ،20جنوری:سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے امورِخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ مملکت کا مستقبل کاجدید شہرنیوم لوگوں کے شہروں اورشہری منصوبہ بندی کو دیکھنے کے انداز میں انقلاب برپا کردے گا۔منصوبہ بند اسمارٹ سٹی نیوم 26,500 مربع کلومیٹر پر محیط ہوگا۔اس میں 100 فی صد قابل تجدید توانائی استعمال ہوگی اوریہ کار سے پاک ہوگا۔عادل الجبیر نے ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں ایک پینل میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’نیوم تبدیلی کا ایک منصوبہ ہے، یہ ایک ایسی چیز ہے جو دنیا نے نہیں دیکھی ہے۔یہ لوگوں کے شہروں اور شہری منصوبہ بندی کو دیکھنے کے اندازمیں ایک بنیادی اورانقلابی تبدیلی لائے گا‘‘۔نیوم کی ترقی میں ٹروجینا اسکیئنگ کی منزل، لگڑری جزیرہ سندالہ، زرعی زمین کے لیے ہزاروں ہیکٹر، اور علاقے کے اندردالائن سٹی شامل ہوں گے۔ آکساگون،مستقبل کا ایک صنعتی شہر بھی اس منصوبے کا حصہ ہوگا اوراس میں دنیا کا سب سے بڑا تیرتا ہوا صنعتی کمپلیکس ہوسکتا ہے۔سندالہ اپنی سال بھر کی لگڑری پیش کشوں کے ساتھ موناکو اور ایتھنز جیسے سرفہرست عالمی سیاحتی مقامات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیارہے۔ بحیرہ احمر کا ایک اہم گیٹ وے، سندالہ جزیرہ قریباً 2،000 مختلف سمندری انواع کا مسکن ہے۔ان میں سے بہت سے بحیرہ احمر کے لیے مخصوص ہیں اور دنیا میں کہیں اور نہیں پائے جاتے ہیں۔ٹروجینا خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کیکسی ملک میں پہلی بڑی آؤٹ ڈور اسکیئنگ منزل ہوگی اور 2029 کے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گی اور یہ ایسا کرنے والا مغربی ایشیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔عادل الجبیر نے کہا:’’یہ ایک بہت ہی پرعزم منصوبہ ہے، اور یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو نہ صرف سعودی عرب کے لیے بلکہ عام طورپرشہری زندگی میں ایک نئے یقین کا مظہرہے‘‘۔انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 2025 تک مکمل ہونے کی توقع ہے اور یہ مقررہ وقت پر مکمل ہوجائے گا۔انھوں نے واضح کیا:’’(اس منصوبے کے)مخالفین سے احترام کے ساتھ عرض ہے، وہ جوبھی کہنا چاہتے ہیں کَہ سکتے ہیں۔ ہم اس کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے پْرعزم ہیں اور ہم اس کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں‘‘۔سعودی عرب نے منگل کے روز ایک ویڈیو جاری کی ہے۔اس میں مستقبل کے 500 ارب ڈالر کے میگا بزنس اور سیاحتی منصوبے پر تیزی سے پیش رفت کو دکھایا گیا ہے۔نیوم کا منصوبہ اب تعمیراتی مرحلے میں منتقل ہو چکا ہے اور پہلی منزل – سندالہ – 2024 میں اپنے دروازے کھولنے والی ہے۔دا لائن ، ٹروجینا ، آکساگون اور سندالہ جزیرے سمیت نیوم خطوں میں بڑے پیمانے پر تعمیرکی حقیقی دنیا کی فوٹیج دکھاتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper