Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

سمارٹ پری پیڈ میٹر کے انکار کرنے پر فوراً کیا جائیگا انکا بجلی کنکشن منقطع : پروین کمار پروین

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Jan.

   سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام بجلی محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر پروین کمار پروین نے اعلانیہ کے طور پر کہا ہے کہ صارفین کے ذریعہ اگر اسمارٹ میٹر سے انکار کیا جاتا ہے تو پری پیڈ میٹر لگانے کیلئے صارف کی رضامندی ضروری نہیں ہے ۔ شہری صارفین کے گھروں میں سمارٹ میٹرس لگانے کا ہدف جولائی 2023 کے آخر تک مکمل کرنا ہے، ہدف کے مطابق شہر میں 32000 سمارٹ میٹر لگائے جانے ہیں، اب تک تقریباً 12000 گھروں میں سمارٹ میٹر لگائے جا چکے ہیں، تمام نئے صارفین کیلئے سمارٹ میٹر بھی لگائے گئے ہیں، آدھے سے زیادہ ہدف 3 سے 4 ماہ میں مکمل کرنا ہے ۔ شہر کے کئی علاقوں میں صارفین سمارٹ میٹر لگانے سے گریز کر رہے ہیں، کئی علاقوں میں لوگ میٹر لگانے والے کو واپس کر رہے ہیں ۔ حالانکہ محکمہ پبلسٹی میٹر لگانے کی مسلسل درخواست کر رہا ہے اور غلط ریڈنگ پر بلوں کی پریشانی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ اسکے باوجود کچھ صارفین میٹر لگانے سے ہچکچا رہے ہیں ۔ محکمہ اب سخت کارروائی کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔ اسی ضمن میں سہسرام ​​سپلائی ڈویژن کے اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر سندیپ کمار گپتا نے کہا کہ محکمہ کا منصوبہ تمام صارفین کیلئے سمارٹ میٹر لگانے کا ہے، تاکہ بجلی سے متعلق مسائل پر قابو پایا جا سکے، بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا، مقصد ہے اعلیٰ معیار کا سمارٹ پری پیڈ میٹر نصب کرنا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی وزارت بجلی نے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے کہ بجلی کمپنی سمارٹ پری پیڈ میٹر لگانے کیلئے مکمل طور پر آزاد ہے اور پرانے میٹروں کو تبدیل کرنے کے لئے صارفین سے رضامندی لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ حالیہ دنوں میں روہتاس کے ڈی ایم دھرمندر کمار نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی ۔ میٹروں کی تنصیب کے حوالے سے مدار دروازہ کے جے ای ای اسرار حسین، بیدا میں راہل رنجن اور تکیہ کے جے ای ای دھرم ویر کمار نے بھی بتایا کہ اس میں اعلیٰ حکام کے ساتھ سٹی پولس اسٹیشن کے پولس افسران بھی شامل ہونگے ۔ محلہ موچی ٹولہ میں پری پیڈ میٹر لگانے کا کام ٹاؤن تھانہ انتظامیہ اور محکمہ بجلی کی مشترکہ تشکیل کردہ ٹیم نے شروع کر دیا ہے ۔ جن لوگوں نے پری پیڈ میٹر لگانے سے انکار کیا انکا بجلی کا کنکشن اسی وقت منقطع کیا جا رہا ہے، صارفین کو دوبارہ لائن جوڑنے کیلئے دفتر جانا پڑ سکتا ہے اور بجلی کا کنکشن آر سی کی رسید کاٹنے اور پری پیڈ میٹر لگانے کے بعد ہی دیا جائیگا ۔

About the author

Taasir Newspaper