Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th Jan.

کراچی ،16جنوری:صوبہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے حید رآباد ڈویژن میں زبردست کامیابی حاصل کی جبکہ کراچی کے انتخابات میں بھی یہ پارٹی دوسری جماعتوں سے آگے چل رہی ہے۔ حید رآباد میں پیپلز پارٹی نے 1000سے زائد سیٹوں پر اب تک کامیابی حاصل کی ہے اور ابھی بھی دوسری جماعتوں سے آگے چل رہی ہے۔حیدر آباد اوراندرونی سندھ کے کئی اضلاع میں پیپلز پارٹی1000سیٹیں جیت کر سب سے آگے ہے جبکہ تحریک انصاف پارٹی کو 101او رجماعت اسلامی کو 85سیٹیں ملی ہیں ۔76آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں ۔ سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کو 10اور جمیعت علمائے اسلام ی کے11امیدواروں نے میدان حاصل کرلیا۔ ڈسٹرکٹ کونسل مٹاری، بدین،دادو میں اس جماعت نے دوسری جماعتوں کا تقریباً صفایا کیا ۔جامشورشجاول کے ضلع میں بھی اس پارٹی کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے جیت رقم کردی۔ ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈووالیار کے اضلاع میں پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیت حاصل کی۔ کراچی کے بلدیاتی الیکشن پیپلز پارٹی کی مقبولیت کے لئے بہت اہم تھا کیونکہ یہاں پر متحدہ قومی موومنٹ کا ہمیشہ غلبہ رہا۔ لیکن اس پارٹی نے الیکشن میں بائیکاٹ کیا۔ اور کئی بار الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ انتخابات ملتوی کیا جائے ۔ ابھی تک 95نتیجے سامنے آئے ان میںسے پیپلزکو 50جماعت اسلامی کو26اور پی ٹی آئی کو16نشستیں ملیں جبکہ مسلم لیگ (ن)کو تین سیٹیں حاصل ہوئیں۔ کراچی کا اہم علاقہ دیاری جو پہلے پیپلز کا گڑھ مانا جاتا تھا میں اس پارٹی نے13میں سے 11نشستیں حاصل کیں۔ اسی طرح ملیئر ٹائون علاقے سے 10میں سے چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ کراچی کے الیکشن میں جماعت اسلامی بھی ایک طاقتور سیاسی قوت کے طور پر ابھررہی ہے۔ اور اس پارٹی نے گلبرگہ علاقے تمام سیٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب اس کے رہنما خرم شیخ زماں کو پیپلز پارٹی کے سعید نجمی عالم کے ہاتھوںشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خرم شیخ زماں کو میئر کے امیدوار کے طور پر پیش کیاگیا۔کراچی شہر میں نتائج میںغیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔ جس پر اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا کہ حکومت دھاندھلیاں کرنے میں لگی ہوئی ہے اس دوران جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے کہاکہ انہیں پور ی امید ہے کہ اس کی پارٹی 100نشستوں پر کامیاب رہے گی۔ حافظ نعیم نے کہا کہ کئی جگہوں پر نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس الیکشن کے لئے زبردست محنت کی اورامید ہے کہ ہم لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیںگے ۔

About the author

Taasir Newspaper