Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

سوریہ کمار یادیو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر 2022 کے لیےمنتخب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Jan.

نئی دہلی ، 25جنوری :ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مسٹر ڈگری 360 سوریہ کمار یادیو فارم میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کے لیے کئی میچوں میں طوفانی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سوریاکمار یادو نے سال 2022 میں بہت متاثر کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 1164 رنز بنائے تھے۔ آئی سی سی نے سوریا کو ان کی مضبوط کارکردگی پر خصوصی انعام دیا ہے۔ سوریہ کمار یادیو کو آئی سی سی نے سال 2022 کے مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے بھی ٹوئٹ کرکے سوریا کو خصوصی انداز میں مبارکباد دی ہے۔سوریا نے سال 2022 میں ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے 1000 سے زائد ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے۔ وہ ایک کیلنڈر ایئر میں 1000 سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 31 میچوں میں 1164 رنز بنائے۔ اس دوران سوریاکمار یادو کا اسٹرائیک ریٹ 187.43 تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے 2022 میں 68 چھکے لگائے ہیں، یہ بھی اپنے آپ میں ایک بڑا ریکارڈ ہے۔ سوریا کو اس خاص کارکردگی کی وجہ سے ICC مینز T20 پلیئر آف دی ایئر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ آئی سی سی نے ٹویٹ کر کے اس کی جانکاری دی ہے۔ بورڈ نے سوریاکمار کی تصویر اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے اور انہیں آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ بی سی سی آئی نے سوریا کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ اس میں ان کی زبردست کارکردگی کو جمع کیا گیاہے۔اہم بات یہ ہے کہ سوریہ کمار یادو نے ٹیم انڈیا کے لیے اب تک 45 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 1578 رنز بنائے ہیں، انہوں نے اس فارمیٹ میں 3 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں سوریا کا بہترین اسکور 117 رنز تھا۔

About the author

Taasir Newspaper