Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

سپریم کورٹ کے فیصلوں کو علاقائی زبانوں میں دستیاب کروانا قابل ستائش قدم ہے: وزیراعظم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Md.Arshad 23 st Jan.

نئی دہلی، 22 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو علاقائی زبانوں میں دستیاب کرانے سے متعلق بیان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بہت سے لوگوں کو خاص طور پر نوجوانوں کو مدد ملے گی۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان میں بہت سی زبانیں ہیں۔ اس سے ہماری ثقافتی رونق میں اضافہ ہوتا ہے۔ مرکزی حکومت ہندوستانی زبانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی کوششیں کر رہی ہے۔ اس میں انجینئرنگ اور میڈیسن جیسے مضامین مادری زبان میں پڑھنے کا اختیار دینا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک حالیہ تقریب میں چیف جسٹس جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو علاقائی زبانوں میں دستیاب کرانے کی سمت کام کرنے کی ضرورت پر بات کی۔ انہوں نے اس کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کا مشورہ بھی دیا۔ یہ ایک قابلِ ستائش سوچ ہے، جس سے بہت سے لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں کو مدد ملے گی۔

About the author

Taasir Newspaper