Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

شاداب خان کے نکاح کا اچانک اعلان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ جاری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th Jan.

اسلام آباد ،24جنوری:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ شب جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اچانک اپنے نکاح کا اعلان کیا تو ایک جانب مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوا تو دوسری جانب میمز کی بھی باڑھ آگئی۔ شاداب خان چند لمحوں کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی کرنے لگے۔شوخ مزاج کرکٹر کی جانب سے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے باضابطہ نکاح کے اعلان کے باوجود ان کے مداح ابتداً اسے مذاق سمجھ کر یقین کرنے سے قاصر رہے ،تو کئی نے حیرانی کا اظہار بھی کیا۔کئی سوشل میڈیا صارفین نے ملک بھر میں گزشتہ روز ہونے والے بریک ڈاؤن کو شاداب کے نکاح سے منسلک کیا اور کہا کہ ’شاداب نے شادی کے اعلان کے لیے صحیح دن کا انتخاب کیا، نہ بجلی ہے اور نہ ہی جذبات پر قابو۔بلیک آؤٹ کے بعد شاداب خان کی جانب سے نکاح کے اچانک اعلان نے ایک صارف کو ماضی کے مارشل لاء کی یاد دلا دی۔اس صارف نے مارشل لاء کے نفاذ پر مبنی میم بناکر شاداب خان کے نکاح کی خبر کو پرمزاح بنادیا، وہیں ان کے ساتھی کھلاڑی مبارک باد پیش کر رہے ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper