Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

شکیب الحسن کی کرکٹ میں تعاون پر سعودی سفیر سے ملاقات

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Jan.

ڈھاکہ،25جنوری:بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شکیب الحسن نے ڈھاکہ میں تعینات سعودی عرب کے سفیرعیسیٰ بن یوسف الدحیلان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنگلہ دیش اور سعودی عرب کیدرمیان کرکٹ کے کھیل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈھاکہ میں مملکت کے سفارت خانے کی طرف سے ’ٹویٹر‘اکاؤنٹ کے ذریعے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے کرکٹر شکیب الحسن نے عیسیٰ بن یوسف الدحیلان سے ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے سفارت خانے میں کھلاڑی شکیب الحسن کا خیرمقدم کیا۔ خیال رہے کی شکیب الحسن کرکٹ کی دنیا میں نمبر ون کھلاڑی ہیں اور انہیں کرکٹ کے میدان میں ایک عالمی آئیکون سمجھا جاتا ہے۔بنگالی کرکٹ اور سعودی سفیر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کرکٹ کی تاریخ اور شکیب کے کھیل کے میدان میں کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ شکیب الحسن 24 مارچ 1987ء کو پیدا ہوئے اور ان کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper