Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

علامہ شبلی نعمانی میموریل ہیلپ لائن کے تحت کمبل تقسیم کئے گئے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.

تنظیم کا یہ کام لوگوں میں ہم آہنگی اوررواداری کو فروغ دیتاہے :شہناز اعظمی

لکھنؤ۔۸؍جنوری(پریس ریلیز ) علامہ شبلی نعمانی میمور یل میڈیکل ہیلپ لائن کے زیراہتمام ایک کمبل تقسیم پروگرام اندرا نگر میںشہناز اعظمی کے مالی تعاون سے منعقد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پرشمس تبریز نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹرمسیح الدین نے ا نجام دئے۔شہناز اعظمی نے تقریباً 35ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ تنظیم کا یہ کام لوگوں میں ہم آہنگی اوررواداری کوفروغ دیتاہے۔
پروگرام کاآغاز قاری ادریس کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر مہمان اعزازی کی حیثیت سے مولانا حشمت نے شرکت کی اورکیمپ میں دیگرمہمانوںنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کو چاہیے کہ ہم لوگ اپنے آس پاس رہنے والے ضرورت مندوں کا پورا خیال کریں ،اس بات کیلئے کوشاں رہیں کہ کوئی ضرورتمند ٹھنڈ سے بیمار نہ پڑے۔واضح رہے کہ یہ کیمپ نعمان اعظمی کی کاوشوں سے چل رہاہے ،نعمان اعظمی نے ہمیشہ بے لوث عوام کی خدمت کی ہے ۔کمبل تقسیم پروگرام کو کامیاب بنانے میں نعمان اعظمی کے علاوہ اشرف علی نے اہم کردار ادا کیا۔ آخیر میں تنظیم کے کنوینر محمدادریس نے تمام اراکین کا شکر یہ ادا کیا ۔

About the author

Taasir Newspaper