Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

غریب نواز کانفرنس و نعتیہ مشاعرہ آج

Written by Taasir Newspaper

مولانا روشن ضمیر کے علاوہ 6 لوگوں کو ایوارڈ سے نوازا جاۓ گا

دربھنگہ(فضا امام) 28 جنوری:-ہر سال خواجہ غریب نواز کے عرس پاک 6 رجب کے موقع پر انجمن کاروان ملت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے غریب نواز کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے اس سال یہ کانفرنس آج 29 جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء ویزا انٹرنیشنل اسکول میدان محلہ فیض اللہ خاں خان چوک میں ہونے جا رہا ہے کانفرنس کی سرپرستی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا الحاج سید شمس اللہ جان مصباحی المعروف بابو حضور صاحب قبلہ فرمائیں گے کانفرنس کی نقابت نقیب اہلسنت حضرت مولانا حسن رضا اطہر بوکاروی حافظ نیاز الدین نوری مولانا محفوظ عالم نوری فرمائیں گےتلاوت حضرت مولانا مشاہد رضا حمایت حضرت مولانا تقی رضا خان اور مولانا سلمان احمد رضوی قیادت ریاض خان قادری صدر انجمن کاروان ملت ویلفئیرٹرسٹ فرمائیں گے کانفرنس میں خصوصی خطاب رئیس الخطبا مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا غلام جیلانی ازہری صاحب قبلہ فرمائیں گے معمول کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی انجمن کاروان ملت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کانفرنس میں ایسے لوگوں کو ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازتی ہے اس سال بھی 7 لوگوں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا جن میں کانفرنس کی صدارت فرمارہے مفکراسلام حضرت علامہ مولانا روشن ضمیر نوری صاحب کو مسلک اعلی حضرت ایوارڈ مولانا واصف رضا کو خوشبوئے حسان ایوارڈ ڈاکٹر اعجاز انصاری کو طبیبِ ملت ایوارڈ عمر خان اینجل ہائی اسکول کو فروغِ تعلیم ایوارڈ معین اشرف ویزن انٹرنیشنل اسکول کو فروغ تعلیم ایوارڈ ابوالقیس نیّر کو آبروئے صحافت ایوارڈ سالم آزاد مدھوبنی کو آبروئے صحافت ایوارڈ سے نوازا جائے گا کانفرنس میں دربھنگہ کے علاوہ اعتراف کے علمائے اہلسنت کی بھی شرکت ہوگئی جن میں عالمِ باعمل مولانا مفتی جلال الدین صاحب صدر مدرس خانقاہ سمرقندیہ خطیب اہلسنت حضرت مولانا وارث علی ادیب شہیر حضرت علامہ مولانا سلمان احمد رضوی خطیب اہلسنت شہزادہ علامہ ابوالحقانی حضرت مولانا مفتی تحسین رضا مصباحی صاحب ناظم اعلی جامعہ فاطمۃ الزہراء دونار دربھنگہ۔ خطیب اہلسنت حضرت مولانا رضا المصطفی مصباحی دربھنگہ۔ خطیب اندو نیپال حضرت مولانا مفتی پھول محمد دربھنگہ شہزادہ حضور امین شریعت حضرت علامہ مولانا مفتی فیضان الرحمن سبحانی الجامعۃ الواجدیہ مولانا اشرف رضا قادری خطیب اہلسنت حضرت مولانا قاری امام حسن مصباحی حضرت مولانا عبدالعلام مصباحی حضرت مولانا مفتی عثمان غنی نائب قاضی ادارہ شریعت دربھنگ حضرت مفتی قطب الدین مصباحی مولانا ڈاکٹر حافظ کامران احمد خان حضرت مولانا مفتی بلال احمد رضوی شکری حضرت مولانا غلام رسول بسولی حضرت مولانا قاری صابر رضا شکری مولانا حشمت رضا مصباحی مولانا مختار احمد مولانا غلام سرور مصباحی مولانا احمد رضا مصباحی مولانا اختر رضا مصباحی مولانا انصار رضا مولانا قاری آفاق عالم حافظ مجاہد الاسلام مولانا قاری انور رضا حافظ نسیم احمد مولانا احسان رضا مولانا عرفان رضا علیمی کے نام کابل ذکر ہیں کانفرنس میں نعت پاک کی خوشبو بکھیرنے کے لیے شاعر اسلام شہزاد رضا سنبھل پوری دلبرشاھی کلکتہ شاعرِ اہلسنت امجدرضا رانچوی بلبلِ رضا سرفراز الفت کلکتہ مولانا امن نواز خان ڈاکٹر احمد رحمانی عظمت رضا فیصل رضا برکاتی افضال حیدر حافظ سرفراز فیضی حافظ تنویر عالم حافظ آفتاب علم کے علاوہ دیگر نعت خواں تشریف لا رہے ہیں کانفرنس میں تمام عوام الناس کے لئے غریب نواز کے لنگر کا بہترین انتظام بھی ہوگا اس کانفرنس میں شہر کے دانشور حضرات مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے انجمن کے صدر ریاض خان قادری نے دربھنگہ اور اعتراف کے تمام لوگوں سے گزارش کیا ہے کہ کانفرنس میں تشریف لاکر کانفرنس کو کامیاب بنائے تمام عوام الناس کے لئے کانفرنس میں غریب نواز کے لنگر کا معقول انتظام رہے گا انجمن کے سیکریٹریٹ انجینئرغنی حیدر خان نائب سیکریٹری عبدالسلام خان منا گلریز احمد راشد اقبال خان گلاب انصاری نائب صدر شمس الضحیٰ خان ٹی ٹی بابو رضا اللہ انصاری اعجاز وارث شاہ محمد شمیم قیصر علی ریاض الدین قریشی نیاز علم منظر الاسلام حافظ مشتاق امانی ڈاکٹر احمد رحمانی دانش ارباز خان راشد خان حمزہ خان محمد کلام محمد سیف عادل خان شہباز خان مبشر خان پرویز عالم رضوی آرزو رحمانی کے علاوہ تنظیم کے تمام ممبر کانفرنس کو کامیاب کرنے کے لیے کافی محنت کر رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper