Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

فتنہئ شکیلیت کے سد باب کے لیے علمائے کرام گاؤں گاؤں تک تحریک چلائیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.

کشن گنج 8/ جنوری (نامہ نگار) ادارہ مکیہ کشن گنج میں مجلس احرار اسلام صوبہ بہار کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیاجس کی صدارت مولانا الیاس مخلص صدر مجلس احرار اسلام صوبہ بہار و قائم مقام صدر جمعیۃ علماء ضلع کشن گنج نے فرمائی۔ مولانا شمیم ریاض ندوی ترجمان مجلس احرار اسلام و محرک مجلس علمائے ملت نے تلاوت کلام اللہ سے میٹنگ کا آغاز کیا۔میٹنگ میں مفتی اطہر جاوید قاسمی رکن ضلع پریشد، قاری مناظر احسن انارکلی اور مولانا عبدالوکیل قاسمی وغیرہ بھی موجود رہے۔ نشست میں تحفظ ختم نبوت کے موضوع پر گفتگو ہوئی اور تین اہم ایجنڈے پاس ہوئے۔ پہلا ایجنڈہ یہ ہے کہ فتنہئ شکیلیت اور فتنہئ گوہرشاہی کے سد باب کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے جن میں ان موضوعات پر پمفلیٹ چھپواکر ائمہ مساجد تک پہنچانا اوراسی موضوع پر گاؤں گاؤں تک میں دینی نشستوں کا انعقاد شامل ہے۔ دوسرا ایجنڈہ یہ پاس ہوا کہ ضلع کے ساتوں بلاکوں میں تحفظ ختم نبوت کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور ضلع اتر دیناجپور کے علمائے کرام کی بھی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ تیسرا ایجنڈہ یہ پاس ہوا کہ چند ماہ بعد تحفظ ختم نبوت کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں مجلس احرار کے قومی صدر مولانا عثمان لدھیانوی صاحب کو مدعو کیا جائے گا، نیز دارالعلوم دیوبند کے شعبہئ تحفظ ختم نبوت کے ماہر اساتذہ کو مدعو کرکے ضلعی سطح پر یہاں کے علمائے کرام کے لیے تدریبی نشستیں منعقد کی جائیں گی ان شاء اللہ! حاضرین نے ان سبھی ایجنڈوں پر عملی طور پر کام شروع کرنے کا عزم لیا۔

About the author

Taasir Newspaper