Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.
پکری برانواں نوادہ,محمد سُلطان اختر: پکری برانواں بلاک کے ڈھونڈھا گرام پنچایت کے ریوار گاؤں میں اتوار کو قانونی خواندگی اور قانونی بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں لیگل اتھارٹی نوادہ کے پینل ایڈوکیٹ ڈاکٹر سنجے کمار مشرا، سشیل کمار، لوک عدالت کے اہلکار کنال کمار، انیل کمار، پی ایل وی چندرمولی شرما، راجیش کمار، جتیندر کمار، دیپک کمار نے مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ حکومت لوگوں کو آئینی حقوق و فرائض اور دیگر اسکیموں سے آگاہ کیا گیا۔ کیمپ میں سماجی تحفظ، ہاؤسنگ اسکیم، ڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ، محکمہ بجلی، محکمہ صحت اور خاندانی فائدہ کی دیگر اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے بہت سے اسٹال لگائے گئے۔ اس دوران مختلف محکموں سے 257 کیسز آئے۔ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نیرج کمار نے کہا کہ تمام درخواستوں کی جانچ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ کئی معاملات کا موقع پر ہی تصفیہ کیا گیا۔کیمپ میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نیرج کمار نے پروگرام کی نظامت کی۔ اس موقع پر سرکل آفیسر نریندر کمار، بلاک ایجوکیشن آفیسر پرمود کمار جھا، مکھیا چندرما یادو، بی پی آر او گورو کمار، بلاک ویلفیئر آفیسر منیش کمار، بلاک کوآرڈینیٹر دیواکر کمار، پنچایت سکریٹری سروج سنگھ، بجلی محکمہ دھرمیندر کمار، گوتم کمار شرما وغیرہ موجود تھے۔