Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

قیس سعید کی حکومت کے دوران تونس میں مخالفین پر نفسیاتی تشدد بڑھ گیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Jan.

تیونسیا،25جنوری:دو ہزار اکیس میں برسر اقتدار آنے والی قیس سعید کی حکومت کی وجہ سے سیاسی مخالفین کے خلاف تشدد ، ناروا سلوک اور نفسیاتی اذیتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ بات انسانی حقوق گروپ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔قیس سعید نے 25 جولائی 2021 کو پارلیمنٹ معطل کر کے تونس میں عرب بہاریہ کے نتیجے میں قائم ہونے والی واحد جمہوری حکومت کو ختم کر دیا تھا۔عرب بہاریہ کے نتیجے میں آمر زین العابدین کی حکومت کے خاتمے کے بعد تونس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی آگئی تھی۔لیکن عالمی سطح پر تشدد کیخلاف سرگرم تنظیم ‘ کی ہیلینے لیگے کا کہنا کہ قیس سعید کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے سیاسی مخالفین تک یہ تشدد بڑھا دیا گیا ہے۔ان کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران نفسیاتی تشدد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس تشدد کے ذریعے آزادیاں متاثر کی جاتی ہیں، لوگوں سے ان کا سفری حق چھینا جاتا ہے، انہیں نظر بند کیا جاتا ہے اور پولیس کے چھاپے مارے جاتے ہیں۔تشدد کے خلاف عالمی تنظیم نے اس صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا اس تشدد کے مرتکب افراد میں سے کسی کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کی جاتی ہے۔ کسی تشدد کرنے والے اہلکار کو معطل کیا جاتا ہے نہ گرفتار کیا جاتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper