Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Jan.
نئی دہلی،21جنوری:مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی یوم جمہوریہ کے پریڈ پر خصوصی مہمان ہوںگے۔ وہ 24جنوری کو سرکاری دورے پر یہاں پہنچیںگے اور اپنے دورے کے دوران صدردروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ دوطرفہ معاملات پر تفصیلی بات چیت کریںگے۔ دونوں ملک سیاسی ،اقتصادی اور ثقافتی تعلقات بنانے کے لئے تقریباًچھ معاہدوں پر دستخط کریںگے۔صدر السیسی کے ساتھ پانچ کابینہ کے رفقاء بھی ہوںگے۔ انہوں نے اس سے پہلے 2015میں ہند۔ افریقہ فورم کے اجلاس میں شرکت کی اور 2016میں سرکاری دورے پر بھی آئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یو م جمہوریہ کی تقریب میں مسٹر کا ایک فوجی ٹولی بھی شرکت کریںگے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ 25جنوری کو ان کو راشٹریہ پتی بھون میں صدرجمہوریہ ان کے اعزاز میں عشائیہ دیںگے جبکہ وزیر خارجہ بھی ان کے ساتھ ملاقات کریںگے۔ ہندوستان عرب ممالک خاص کر مصر کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔مصر کے تعلقات اس لئے ضروری ہے کیونکہ افریقہ اور بر افریقہ میں ایک خاص حیثیت رکھتا ہے۔ دونوں ممالک کئی سالوں سے مختلف بین الاقوامی اشتراک بھی کرتے ہیں۔