Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

مظفر پور ہیڈ ڈاک گھر میں ہنومان کی پوجا پر شراب پارٹی ، ڈپٹی پوسٹ ماسٹر سمیت 2 گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Jan.

مظفر پور، 2 جنوری:بہار کے مظفر پور کے کمپنی باغ واقع ہیڈ ڈاک گھر کے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر دینا ناتھ پرساد ساہ اور سابق ڈپٹی پوسٹ ماسٹر ابھے کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں نے ہیڈ پوسٹ دفتر میں شراب کی پارٹی کرتے ہوئے پکڑ ے گئے ہیں۔ دونوں کو محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے یکم جنوری کی دیر رات کمپنی باغ میں واقع ہیڈ پوسٹ دفتر سے شراب کی پارٹی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہنومان کی پوجا کی ا?ڑ میں شراب پارٹی چل رہی تھی۔ اس دوران دونوں شراب پیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ جانکاری کے مطابق چھٹی کا دن ہونے کے باوجود اعلیٰ حکام سے اجازت لیے بغیر سینکڑوں لوگوں کو مذہبی تقریب کے نام پر اکٹھا کرکے غیر قانونی طور پر شراب پارٹی کا انعقاد کیا جارہا تھا۔ کئی دنوں سے جوڑوں پر یہ چرچہ تھا کہ ہیڈ پوسٹ دفتر مظفر پور میں اکثر شام کو شراب کی پارٹی ہوتی ہے۔ جس میں کچھ پوسٹ عملہ کے ساتھ ڈپٹی پوسٹ ماسٹر ، کچھ ریٹائرڈ پوسٹ عملہ کے ساتھ ساتھ سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کا بھی اجتماع ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے عام ملازمین خاص کر خواتین ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ پارٹی میں دبنگ ہونے کی وجہ سے کوئی کھل کر شکایت کرنے کی جرات نہیں کر سکا۔ اسی دوران محکمہ ایکسائز کو شراب پارٹی کی اطلاع ملی تھی۔ جس پر محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے چھاپہ مار ی کر 2 ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ لیکن اس میں ملوث دیگر کئی افراد فرار ہو گئے۔ اس معاملے میں محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ دونوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد دونوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper